سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا ازخود نوٹس لے لیا

سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا ازخود نوٹس لے لیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینیٹر فیصل واوڈا کی کل کی پریس کانفرنس پر ازخود نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا کی بدھ کے روزہونیوالی پریس کانفرنس کی تھی جس پر سپریم کورٹ کی جانب سے آج ازخود نوٹس لے لیا گیا ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ازخود نوٹس پر بینچ کل سماعت کرے گا جبکہ کیس بینچ ون کے سامنے مقرر کر دیا گیا ہے۔

 

مزید پڑھیں: جسٹس بابرستار نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو ایک اور خط لکھ دیا

 

بدھ کو کی جانے والی پریس کانفرنس میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابرستار کو ایک سال بعد چیزیں یاد آرہی ہیں، عوامی نمائندے دُہری شہریت نہیں رکھ سکتے تو آپ کیسے رکھ سکتے ہیں؟۔ فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ جج دہری شہریت کے ساتھ کیسے بیٹھے ہیں، امید کرتے ہیں آپ کا جواب جلد آئے گا، اب کوئی پگڑی اچھالے گا توہم اس کی فٹبال بنا دیں گے۔

قبل ازیں سپریم کورٹ میں نیب ترمیمی آرڈیننس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران بھی فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا ذکر ہوا تھا ۔نیب ترامیم سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں جسٹس اطہر من اللہ نے اٹارنی جنرل سے مکالمے کے دوران فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا ذکر کیا تھا۔

 

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ سے عمران خان کی تصویر وائرل ہونے پر تحقیقات شروع

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں کہا جا رہا ہے کہ پگڑیوں کو فٹبال بنائیں گے ایسے بیانات دینے والے درحقیقت خود کو ایکسپوز کررہے ہیں یہ بات انہوں نے سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قراردینے کے خلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں کہی۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *