کسانوں کیلئے خوشخبری، فوجی فرٹیلائزر یوریا کی قیمتوں میں کمی پر رضامند

کسانوں کیلئے خوشخبری، فوجی فرٹیلائزر یوریا کی قیمتوں میں کمی پر رضامند

کسانوں کے لیے بڑی خوشی کی خبر آگئی ، فرٹیلائزر مینوفیکچررز نے ملک میں یوریا کی قیمتیں کم کرنے پررضامندی کا اظہار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان صنعت و پیداوار کے مطابق وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے ایم ڈی اور سی ای او فوجی فرٹیلائزر کمپنی جہانگیر پراچہ نے تفصیلاً ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں یوریا کی قیمتوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر فرٹیلائزر مینوفیکچررز ایڈوائزری کونسل آف پاکستان کی طرف سے تجویز سامنے آئی ہے کہ حکومت لاگو گیس کی قیمتوں کے تعین کی پالیسیوں کے مطابق تمام کھاد پلانٹس کو گیس صرف ماڑی گیس فیلڈ سے فراہم کرے اور آئندہ 10 برس تک تمام فرٹیلائزر انڈسٹری کو گیس کی فراہمی کی یقین دہانی کرائے۔ فرٹیلائزر مینوفیکچررز کا کہنا تھا کہ کسانوں کے لیے سستی یوریا کھاد کی دستیابی کو یقینی بنائیں گے۔

مزید پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی

اس سے یوریا کی درآمد پر زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی، کھاد کی پیداواری صلاحیت اور توانائی کی کارکردگی میں مزید سرمایہ کاری کو راغب کرے گا۔ منیجنگ ڈائریکٹر ایف ایف سی کا کہنا تھا کہ کھاد کی صنعت کو حکومت سے کسی قسم کی سبسڈی کی ضرورت نہیں، حکومت پاکستان بھر میں یوریا کھاد کی یکساں قیمتیں مقرر کرے، اس سے مڈل مین اور ایجنسیوں کی طرف سے منافع خوری بھی ختم ہو جائے گی۔ ملاقات کے آخر میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا حکومت فرٹیلائزر مینوفیکچررز ایڈوائزری کونسل آف پاکستان کی تجویز ای سی سی میں لے کر جائے گی، کسانوں کو سہولت مہیاکرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *