پولیس بھرتی ٹیسٹ میں جعلسازوں کا بڑا گروپ پکڑا گیا

پولیس بھرتی ٹیسٹ میں جعلسازوں کا بڑا گروپ پکڑا گیا

خیبر پختونخوا میں پولیس بھرتی ٹیسٹ کے دوران جعلی جعلسازوں کا ایک بڑا گروہ پکڑا گیا ۔

ایٹا حکام کے مطابق بھرتی ٹیسٹ امتحان کے دوران 147 جعلی امیدواروں کو گرفتار کیا گیا اور ان میں سے زیادہ تر دوسرے امیدواروں کی جگہ امتحان دینےکیلئے آئے تھے۔ اایٹا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پولیس بھرتی کے لئے امتحان میں 46ہزارامیدواران نے کاغذات جمع کرائے۔ ان میں سے 13ہزار 448 امیدواران فزیکل امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔تاہم  تحریری امتحان کے دوران جعل سازی کی حقیقت کھل گئی ۔ حکام نے بتایا کہ بنوں سے 59، بٹگرام سے 31، کوہاٹ سے 23، مردان سے 9، سوات اور ایبٹ آباد سے 6، 6، ڈیرہ اسماعیل خان سے 3، مالاکنڈ، مانسہرہ اور پشاور سے ایک ،ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف قوانین میں ترامیم منظوردیدی

جعلسازی کرنیوالوں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد بھرتی کے عمل کی سالمیت کو یقینی بنانا اور مستقبل میں اس طرح کے غلط کاموں کو روکنا ہے۔  خیال رہے کہ پولیس بھرتی کا امتحان 12 مئی کو منعقد ہوا تھا اور پہلے مرحلے میں صوبے بھر کے 11 مراکز پر 13 ہزار سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔ حکام نے بڑی تعداد میں ایسے افراد کو پکڑا ہے جو دوسروں کی جگہ پولیس بھرتی کے امتحان میں دھوکہ دہی کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ یاد رہے کہ ہری پور اور چترال میں جعل سازی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *