شہبازشریف نے پارٹی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

شہبازشریف نے پارٹی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شہباز شریف نے اپنا استعفیٰ پارٹی قائد نواز شریف کو بھیج دیا ہے۔ دو روز قبل شہباز شریف نے نواز شریف کو استعفیٰ دینے کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔ پارٹی اجلاس میں نواز شریف کو دوبارہ پارٹی صدر منتخب کرنے کی قرارداد بھی منظور کی گئی۔ نواز شریف کو 28 مئی کو سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی کا صدر منتخب کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع

یہ خبر مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں ایک اہم پیش رفت کی نشاندہی کرتی ہے، شہباز شریف نے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور نواز شریف کے دوبارہ عہدہ سنبھالنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال پر خصوصی اجلاس کا انعقاد آج اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر،آزاد کشمیر حکومت کے وزراء اور اعلی سیاسی قیادت نے شرکت کی.اجلاس میں وفاقی وزراءاورا تحادی جماعتوں کے ارکان نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں حالیہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کشمیر ی  عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد پاکستان سے تعلقات میں انتہائی مخلص ہیں ، شہباز شریف

کشمیری قیادت اور شرکاء نے وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *