کویت کی قومی اسمبلی تحلیل، بعض آئینی شقیں چار سال کیلئے معطل

کویت کی قومی اسمبلی تحلیل، بعض آئینی شقیں چار سال کیلئے معطل

کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے اور بعض آئینی شقوں کو چار سال کے لیے معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔

میر کویت نے سرکاری ٹی وی پر خطاب میں کہا کہ ملک اپنے قومی سماجی سلامتی کے قوانین پر نظر ثانی کرے گا اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ریاست دو بنیادی ستونوں ’’انصاف اور سلامت‘‘پر قائم ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کا احترام قانون کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے اور ان کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ امیر نے تسلیم کیا کہ ملک مشکل وقت سے گزرا ہے جس سے زندگی کے تمام پہلو متاثر ہوئے ہیں اور ان چیلنجوں پر قابو پانے کے لئے جرات مندانہ اقدامات کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی تحلیل کرنے اور کچھ آئینی دفعات کو معطل کرنے کا فیصلہ ملک کے اعلی مفادات اور وسائل کے تحفظ کے لئے ضروری تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی

امیرشیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے متنبہ کیا کہ قومی مفادات کو نقصان پہنچانے اور عوام کا پیسہ ضائع کرنے کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور جو بھی عوامی فنڈز کے غلط استعمال کا مرتکب پایا جائے گا اسے سزا دی جائے گی۔ واضح رہے کہ امیر اور کابینہ قومی اسمبلی کے اختیارات سنبھالیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *