پاکستان میں 16 مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 16 مئی سے پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے۔پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت میں 6.32 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی اور اب پیٹرول کی قیمت 99.93 فی بیرل کے قریب ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 9.70 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے، عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمت 4.97 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہے، ڈیزل کی موجودہ قیمت تقریباً 99.08 فی بیرل ہے۔واضح رہے یکم مئی کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: سعودی وفد کی آج پاکستان آمد، 10ارب ڈالر تک کی سرمایہ متوقع
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 3پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا اختتام 3 پوائنٹس کی کمی پر ہوا۔ آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 3 پوائنٹس کم ہوکر 72 ہزار 761 پر بند ہوا۔ 100انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 73 ہزار 260 رہی۔ آج 62 کروڑ شیئرز کے سودے تقریبا 25 ارب روپے میں طے ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 36 ارب کم ہو کر 9850 ارب روپے ہے۔
سونے کی قیمتیں بھی گر گئیں
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 40 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 429 روپے کم ہوکر 2 لاکھ5 ہزار 761 روپے ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر کم ہوکر 2297 ڈالر فی اونس ہے۔