سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں ملنے کی اُمید پیدا ہوچکی ہے اور پارٹی نے اس حوالے سے تیاری بھی شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے پی ٹی آئی کی جانب سے تیاری شروع کردی گئی ہے۔ فہرست میں نادیہ خٹک ، کنول شوذب ، صنم جاوید ، عالیہ حمزہ و دیگر اسیر خواتین کے نام ٹاپ پر رکھے جائیں گے۔ سندھ ، بلوچستان ، پنجاب اور خیبرپختونخوا سے خواتین اور اقلیتوں کے ناموں کا فیصلہ آج کیا جائے گا ،ابتدائی طور پر 55 ارکان کے ناموں کی لسٹ تیار کی گئی ہے ،مخصوص نشستوں کے ارکان کی لسٹ کو سکروٹنی کرکے حتمی شکل دے دی جائے گی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کے تحت 23 خواتین کے ناموں کی لسٹ آج فائنل کر لی جائے گی ، خیبرپختونخوا اسمبلی کے مخصوص نشستوں کی لسٹ پہلے سے تیار ہے ، پنجاب اسمبلی کیلئے بھی خواتین کی مخصوص نشستوں کی لسٹیں تیار ہیں، قومی اسمبلی کے لیے مخصوص نشستوں میں 4خیبرپختونخوا ، 4سندھ ، 8پنجاب جبکہ 4بلوچستان سے نام فائنل کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: 9مئی افواج نہیں پورے پاکستان کا مقدمہ ہے، ملوث افراد کو آئین وقانون کے مطابق سزا دینی پڑے گی،ترجمان پاک فوج
عمران خان بھی سپریم کورٹ کے عبوری فیصلے پر مطمئن ہیں، بیرسٹر گوہر
چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خان صاحب کی سپریم کورٹ کے حکم پر تسلی ہےاور یقین ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو جیتی ہوئی سیٹوں سے زیادہ سیٹیں نہیں دی جا سکتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مخصوص نشستوں کے معاملے پر انصاف ضرور ملے گا۔