شیر افضل مروت کا عمران خان سے کل ملاقات کا اعلان

شیر افضل مروت کا عمران خان سے کل ملاقات کا اعلان

عمران خان کا شیر افضل مروت سے ملاقات سے انکار کی خبروں پر شیر افضل مروت کا اپنا ردِعمل بھی آگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی شیرافضل مروت کے غیرذمہ دارانہ رویے سے ناراض ہوگئے۔ انہوں نے آج شیرافضل مروت سے جیل میں ملاقات سے انکار کر دیا جس کے بعد شیر افضل مروت بانی پی ٹی آئی سے بغیر ملاقات جیل سے واپس چلے گئے۔شیرافضل کا سعودی عرب پر بیان اور خواجہ آصف سے ملاقات ناراضی کی وجہ بنی ہے اور چیئرمین پی اے سی کیلئے شیرافضل کا نام بھی غیرذمہ دارانہ رویے کی بنیاد پر واپس لیا گیا ہے۔

تاہم پی ٹی آئی رہنما نے اس حوالے سے خبروں کی تردید کردی ہے۔ شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا مجھ سے ملاقات سے انکار کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج معمول کے مطابق 6 رہنماؤں کی ملاقات تھی، میرا ان میں نام شامل نہیں تھا۔ میری بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات طے ہے، کل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا۔

 

مزید پڑھیں: شیر افضل مروت اپنے ہی پارٹی کے کچھ رہنماؤں پر برس پڑے
شیخ وقاص اکرم چئیرمین پی اے سی نامزد

دوسری جانب بانی تحریک انصاف نے چیئرمین پی اےسی کیلئے شیخ وقاص اکرم کے نام کی توثیق کر دی ۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے بانی کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے مشاورت مکمل ہو گئی ہے اور شیخ وقاص اکرم کے نام کی توثیق کر دی گئی ہے۔پی ٹی آئی اسپیکر آفس کو نامزدگی سے متعلق باقاعدہ آگاہ کرے گی۔

گزشتہ روز شیر افضل مروت نے چیئرمین پی اے سی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پی اے سی کےفیصلے کو سیاسی کمیٹی میں ریفرنہیں کیا، بانی پی ٹی آئی نے نہ ہی اب تک اپنا فیصلہ تبدیل کیا ہے۔شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا اور اس فراڈ سے آگاہ کروں گا، نہ کمیٹی اجلاس کےبارےمیں آگاہ کیاگیانہ ہی ایجنڈے میں ایسی کوئی چیز تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *