سوزوکی ویگن آر کی قیمتیں برقرار

سوزوکی ویگن آر کی قیمتیں برقرار

حالیہ دنوں میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ سوزوکی نے بھی سوئفٹ کی قیمتوں میں بڑی کمی کی تاہم سوزوکی ویگن آر کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوزوکی ویگن آر کا بیسک ویرنٹ 32 لاکھ 14 ہزار روپے میں حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ جبکہ سوزوکی ویگن آر وی ایکس ایل 34 لاکھ 12 ہزار روپے میں فروخت کیلئے دستیاب ہے ، صارفین ویگن آر وی ایکس ایل – اے جی ایس 37 لاکھ 41 ہزار روپے میں خرید سکتے ہیں جو کہ ٹاپ ویرینٹ ہے۔ واضح رہے کہ سوزوکی کو اس وقت گاڑیوں کی فروخت میں بھاری کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے باعث کئی طرح کی پیشکشیں بھی کی جارہی ہیں جن میں آسان اقساط اور پرانی گاڑی کے بدلے نئی دینے جیسی آفرز شامل ہیں ۔

سوزوکی آلٹو کی قیمتیں

پاکستان کی پسندیدہ ترین گاڑی سوزوکی آلٹو کی قیمتوں میں بھی کوئی کمی نہ ہوسکی۔ سوزوکی آلٹو کا بیسک ورژن 23لاکھ 31ہزار روپے میں دستیاب ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوزوکی آلٹو وی ایکس گاڑی کی قیمت 23لاکھ 31ہزار روپے، آلٹو وی ایکس آر کی قیمت 27لاکھ 7ہزار روپے، اے جی ایس کی قیمت 28لاکھ 94ہزار روپے جبکہ وی ایکس ایل-اے جی ایس کی قیمت 30لاکھ 45ہزار روپے ہے۔اس گاڑی میں خاص بات یہ ہے کہ اس کی فیول ایوریج انتہائی اچھی ہے اور یہی وجہ ہے کہ شہری اس گاڑی کو بہت پسند کرتے ہیں۔

سوزوکی سوئفٹ کی نئی قیمتیں

واضح رہے کہ پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے اپنے سوئفٹ ماڈلز کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی کا اعلان کیا تھا۔کمپنی کا کہنا تھا مارکیٹ کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ہم نے 1 مئی 2024سے سوزوکی سوئفٹ کی پروموشنل ریٹیل سیلز قیمتو ں کا اعلان کرتے ہوئے بے حد خوش ہیں۔کمپنی کے مطابق سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایم ٹی کی قیمت میں تفریباّّ 85 ہزار روپے کم کر دیئے گئے ہیں جس کے بعد نئی قیمت 43 لاکھ 36 ہزار روپے ہو گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی ویریئنٹ کی قیمت میں تفریباّّ 59 ہزار وپے کی کمی ہوئی ہےجس سے نئی قیمت 45 لاکھ 60 ہزار روپے پر آگئی ہے۔سوزوکی کمپنی کی مہنگی ترین گاڑی جی ایل ایکس وی ٹی کی قیمت میں ہوشربا کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔کمپنی مالکان نے ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمت میں 710,000روپے کی بڑی کمی کر دی ۔جس کے بعد نئی قیمت اب 45 لاکھ اور 19 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *