فاسٹ ٹریک پر پاسپورٹس فیسوں میں اضافہ

فاسٹ ٹریک پر پاسپورٹس فیسوں میں اضافہ

پاسپورٹس بنوانےوالوں کیلئے پریشان کن خبر آگئی۔ فاسٹ ٹریک پاسپورٹس کی فیسوں میں بھاری اضافہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 36 صفحات کے 5 سالہ پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس 12ہزار 500 روپے، 36 صفحات کے 10 سالہ پاسپورٹ کی فیس 16 ہزار 200 روپے، 72صفحات کے 5 سالہ پاسپورٹ کی فیس 18 ہزار 500 روپے، 72 صفحات کے 10سالہ مدت کی فیس 25 ہزار 200 روپے، 100صفحات کے پاسپورٹ کی 10 سالہ مدت کی فاسٹ ٹریک فیس 32 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

جبکہ وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کی ہدایات پر لاہور میں گارڈن ٹاؤن جبکہ کراچی میں ریجنل پاسپورٹ آفس عوامی مرکز چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے، ریجنل دفتر میں 3 شفٹوں میں عوام کو سروس فراہم کی جائے گی۔وزارت داخلہ کی جانب سے دفاتر کے 24 گھنٹے کھلنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

 

مزید پڑھیں: بیرون ملک جانےکے خواہشمند پاکستانی لٹ گئے

 

پاسپورٹ کا موجودہ بیک لاگ ختم کرنے کے لیے فنڈز جاری

وزرات خزانہ نے پاسپورٹ کا موجودہ بیک لاگ ختم کرنے کے لیے فنڈز جاری کردیئے۔ذرائع کے مطابق اس وقت 8 لاکھ سے زیادہ پاسپورٹ کی پرنٹنگ التوا کا شکار ہے،تاہم پاسپورٹ مشینری اور لیمینیشن پیپر کی خریداری مکمل ہوتے ہی یہ بیک لاگ ختم ہوجائے گا۔پرنٹنگ مشینز اور ای پاسپورٹ مشینز کی خریداری اور چھپائی میں استعمال ہونے والے لیمینیشن پیپرز کے ٹینڈرز کا انٹرنیشنل اشتہار جاری کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ یومیہ 20سے 25ہزار پاسپورٹ کی پرنٹنگ کی جارہی ہے جبکہ یومیہ بنیادوں پر پاسپورٹ اجرا کی 40 سے 45 ہزار درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *