پی ٹی آئی کا 9مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کروانے کا مطالبہ

پی ٹی آئی کا 9مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کروانے کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف نے 9مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کروانے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتےہوئے چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ پہلےانتظار پنجوتھہ کو اندر جانے سے روکا گیا اور اب شیر افضل مروت کو بھی اندر نہیں جانے دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ کے حکم پر تسلی ہےاور یقین ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو جیتی ہوئی سیٹوں سے زیادہ سیٹیں نہیں دی جا سکتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مخصوص نشستوں کے معاملے پر انصاف ضرور ملے گا۔چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان کو امریکی سفیر سے ملاقات کا بتایا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے امریکی سفیر سے ملاقات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ہم 9 مئی کو پُرامن احتجاج کریں گے، تمام ٹکٹ ہولڈرز شرکت کریں گے۔

 

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ

 

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کہا ہے؟ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، بانی پی ٹی آئی کا مقصد ایسا نہیں تھا کہ امریکا سے تعلق خراب کرجائیں۔ بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے نگران وزیراعظم انورالحق کاکڑ کے بیان پر بھی بات کی ہے، پہلی کمشنر راولپنڈی اور اب سابق نگران وزیراعظم نے فارم 47 کا اعتراف کیا ہے، ہم عدلیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کی درخواستوں پر سماعت ہو، باقی درخواستوں پر بھی بینچ بنائے تاکہ فیصلہ ہوسکے۔

 

 ہم کمیشن کے لیے تیار ہیں لیکن کمیشن پھر تہہ تک جائے، ترجمان پاک فوج
انہوں نے کہا کہ ہم کمیشن کے لیے تیار ہیں لیکن کمیشن پھر تہہ تک جائے، کمیشن یہ احاطہ کرے 2014 کے دھرنے کے مقاصد کیا تھے، پارلیمنٹ پی ٹی وی پر حملے کا بھی احاطہ کرے، کس طرح لوگوں کو یہ ہمت دی گئی ی عنصر ڈالا گیا ریاست کے خلاف کھڑے ہوں، سول نافرمانی کریں، بجلی کے بل جلائیں، کس طرح 2016 میں کے پی کے وسائل سے دارالخلانہ پر دھاوا بولا گیا، جوڈیشل کمیشن اس بات کا بھی احاطہ کرے، وہ یہ بھی دیکھے آئی ایم ایف کو کس طرح خط لکھے گئے، لابنگ کی گئی کہ پاکستان کو دیوالیہ ہونے دیا جائے اسے پیسہ نہ دو، کمیشن احاطہ کرے کہاں سے فنڈنگ آرہی تھی کہاں سے جارہی تھی، کون لوگ تھے جو سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف نفرت پھیلا رہے تھے، اگر ہم نے ان چیزوں کا احاطہ نہیں کیا اور نہیں کیا، تو 9 مئی کو ہونا تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایک مخصوص ٹولہ یہ سارے کام کرتا رہے گا تو ایک دن وہ اپنی فوج پر پل پڑے گا، آپ کے سامنے یہ ہوا، جب وہ جھوٹ بولے اور جھوٹ بولتا جائے آپ اس کے جھوٹ کے آگے سچ نہ بولیں تو وہ ہر طرح کا پروپیگنڈا کرے گا، 9 مئی کی اصل حقیقت ہے کہ سیاسی ٹولہ شے سے یہاں تک پہنچا، اس نے اپنی فوج اور ادارے پر حملہ کردیا، پاکستان کی باشعور عوام 9 مئی کو کھڑے ہوئے، اس ٹولے سے پیچھے ہٹ گئے، اس نے خود کو اس انتشاری ٹولے سے دور کردیا، اس نے اس کی نفی کی اور مذمت کی، جب عوامی ردعمل دیکھا تو دوسرا جھوٹ فالس فلیگ آپریشن کا بولا گیا کہ ہم تو خود مظلوم ہیں، اس بات کی اجازت نہیں دی جاسکتی کہ اس عوام کو اتنا بے وقوف سمجھاجائے، اگر 9 مئی کو کرنے والوں اور کروانے والوں کو قانون کے مطابق سزا نہ دی گئی تو کسی کی جان مال آبرو محفوظ نہیں ہوگی، جزا و سزا پر یقین رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ 9 مئی کے ملزمان کو قانون و آئین کے مطابق سزا دیں اور جلد سے جلد دیں۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *