9مئی افواج نہیں پورے پاکستان کا مقدمہ ہے، ملوث افراد کو آئین وقانون کے مطابق سزا دینی پڑے گی،ترجمان پاک فوج

9مئی افواج نہیں پورے پاکستان کا مقدمہ ہے، ملوث افراد کو آئین وقانون کے مطابق سزا دینی پڑے گی،ترجمان پاک فوج

ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ 9مئی افواج نہیں پورے پاکستان کا مقدمہ ہے، واقعے میں  ملوث افراد کو آئین اور قانون کے تحت سزا ملنی چاہئیے، طالبان نے دوحہ معاہدے کی پاسداری نہیں کی ہمارے پاس ٹھوس شواہد ہیں  پاکستان میں چینی انجینئرز کے قتل کی سازش افغانستان میں تیار کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل احمد شریف پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ 26 مارچ کو خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کی تحصیل بشام میں چینی انجینئرزکے ایک قافلے پر حملے میں پانچ  افراد کو ہلاک کرنے کی سازش افغانستان میں تیار گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے جوان، کارکن اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بڑی تعداد میں شہید ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا

انہوں نے کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ پاکستان نے خطے اور خاص طور پر افغانستان میں امن کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔ خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار انتہائی اہم رہا ہے۔ پاکستان طویل عرصے سے افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے اور اس نے دیگر ممالک کے مقابلے میں افغان پناہ گزینوں کی زیادہ مدد کی ہے جسے دنیا نے بھی تسلیم کیا ہے۔  پاکستان کی تمام تر کوششوں اور ریاستی سطح پر افغان عبوری حکومت کی جانب اشارہ کرنے کے باوجود ٹی ٹی پی کے دہشت گرد پاکستان میں مسلسل دہشت گردی کی کارروائیاں کر رہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل احمد شریف  نے کہا کہ 9مئی کرنے اور کروانیوالوں کو آئین اور قانون کے تحت سزا ملنی چاہئیے۔ کیا امریکہ، برطانیہ، پیرس میں حملے فسادات ہوئے کوئی جوڈیشل کمیشن بنا؟ جوڈیشل کمیشن اس چیز پر بنتا ہے جس پر کوئی ابہام ہو؛ 9مئی میں سب واضح ہے۔ ہم تیار ہیں اور جوڈیشل کمیشن بنائیں گے اور سب باتوں کی تہہ تک جائیں گے ، جوڈیشل کمیشن پھر 2014 دھرنے کی تحقیقات بھی کرے، اس کی بھی تحقیقات کرے کہ کیسے سرکاری عمارت میں افسران پر حملے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ریفرنس، نواز شریف نے بریت کیلئے درخواست دائر کر دی

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن پھر 2016 اسلام آباد پر دھاوے کی بھی تحقیقات کرے، اس بات کی بھی تحقیقات کرے گا کہ IMF کو خطوط کیوں لکھے گئے؟ ایک مخصوص سیاسی ٹولہ جب جھوٹ پر جھوٹ بولے اور اس جھوٹ کے آگے سچ نہ بولا جائے تو 9مئی تو ہو گا۔آپ تھوڑے عرصے کیلئے کچھ لوگوں کو بی وقوف بنا سکتے ہیں لیکن لمبے عرصے کے لیے سب کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *