جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا

وزارت قانون وانصاف نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس لے کر ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سپریم کورٹ کے 22 مارچ 2024 کے فیصلے کی روشنی میں، صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کی منظوری دی تھی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ 30جون 2021ء سے منظور کی گئی ہے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارشات پر، آئین کے آرٹیکل 209(6) کے تحت، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : توشہ خانہ ریفرنس، نواز شریف نے بریت کیلئے درخواست دائر کر دی

سابق چیف جسٹس ہائی کورٹ شوکت عزیز صدیقی پر یہ الزام تھا کہ انہوں نے 21 جولائی کو راولپنڈی بار کی ایک تقریب کے دوران حساس ادارے کیخلاف بیان دے کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جس کے باعث وہ عہدے پر رہنے کیلئے اہل نہیں رہے ۔خیال رہے کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی سے خطاب کےد وران شوکت عزیز صدیقی کا کہنا تھا کہ ملکی خفیہ ایجنسی عدالتی امور میں مداخلت کررہی ہے اور خوف و جبر کی فضا کی ذمہ دار عدلیہ بھی ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *