سندھ پولیس نیویارک پولیس سے تربیت حاصل کرے گی

سندھ پولیس نیویارک پولیس سے تربیت حاصل کرے گی

نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ (این وائی پی ڈی) نے اسٹریٹ کرائم، چھوٹے جرائم، انٹیلی جنس کام، ٹریفک مینجمنٹ اور ویجیلنس سے نمٹنے کے لیے سندھ پولیس کو تربیت دینے کی پیشکش کی ہے۔

یہ پیشکش نیو یارک کی امریکن لاء انفورسمنٹ سوسائٹی (پی اے ایل ای ایس) نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے ملاقات کے دوران کی۔ پی اے ایل ایس کے وفد کی قیادت روحیل خالد نے کی جس میں انٹی گریٹی کنٹرول، ٹریفک انفورسمنٹ، انٹیلی جنس، ٹریننگ بیورو، آئیڈینٹیفکیشن بیورو، پٹرول اور دیگر سمیت پولیس کے مختلف محکموں کے 22 افسران شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ریفرنس، نواز شریف نے بریت کیلئے درخواست دائر کر دی

ملاقات کے دوران صوبائی دارالحکومت میں دہشت گردی اور اسٹریٹ کرائمز سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد کے ارکان نے بتایا کہ صرف 10 فیصد آبادی باقی 90 فیصد کے خلاف جرائم میں ملوث ہے۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ایک اسٹریٹجک منصوبہ تیار کرنے کی تجویز پیش کی کہ مجرم نگرانی سے آگاہ ہوں۔
مراد علی شاہ نے سندھ پولیس کو تربیت دینے کی پیشکش پر نیو یارک پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے انسپکٹر جنرل آف پولیس کو ہدایت کی کہ وہ اس تجویز کا جائزہ لیں گےاور پولیس افسران کو تربیت کے لئے نیویارک بھیجنے کا منصوبہ پیش کریں۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے سی پی او کراچی میں پی اے ایل ایس کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران فریقین نے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز اور آئی ٹی کو فوکل پوائنٹس مقرر کرنے پر اتفاق کیا تاکہ دونوں محکموں کے درمیان مشترکہ کوششوں میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *