مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار کے انضمام کو صارفین کے لیے نقصان دہ قراردے دیا
دونوں ٹیلی کام کمپنیوں کے انضمام سے مارکیٹ میں مسابقت میں کمی آئے گی جس سے صارفین کےلیے انتخاب میں کمی آئے گی اور قیمتیں زیادہ ہو جائیں گی۔ قومی موقرنامے میں شائع رپورٹ کے مطابق سی سی پی نے پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار پاکستان کے مابین ٹرانزکشن کے عمل کو تفصیلی تجزیئے کےلیے فیز ٹو میں بھیج دیا ، ذرائع کے مطابق سی سی پی نے30روز کا ٹرانزکشن کا پہلے مرحلے کے تجزیئے کے بعد اس کی منظوری نہیں دی
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ریفرنس، نواز شریف نے بریت کیلئے درخواست دائر کر دی
بلکہ انضمام کے عمل کے تفصیلی جائزہ کےلیے اس کو دوسرے مرحلے میں بھیج دیا ہےجس میں تین ماہ تک اس کاتجزیہ کیا جائے اور امکان ہے کہ انضمام کی منظوری کے لیے شرائط لاگو کی جائیں گی تاکہ صارفین متاثر نہ ہوں ، سی سی پی کے مطابق موجودہ اوورلیپس کے ساتھ، ، اگر معاہدے کو آگے بڑھایا جائے تو، انضمام سے انتخاب، اختیارات، اورمتعلقہ مارکیٹ میں مقابلہ کم ہونے کا امکان ہے جہاں پہلے ہی حریف بہت کم ہیں۔