پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی۔
اسلام آباد میں احتساب عدالت میں مملکت کے صدر آصف علی زرداری، سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ نواز شریف کے وکیل رانا محمد عرفان نے احتساب عدالت میں توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کی۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ یہ ایپلیکیشن نیب کے ہیڈ کوارٹر بھجوا دی جائے، اور شارٹ نوٹس جاری کیے جائیں۔ احتساب عدالت نے نواز شریف کی بریت کی درخواست کے لئے 23 مئی کو دلائل کیلئے نوٹس جاری کیا۔جبکہ یوسف رضا گیلانی کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر شہلا رضا عہدے سے مستعفی ہو گئیں
صدر مملکت کے وکیل ارشد تبریز نے کہا کہ آصف علی کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، اور ان کی حد تک کیس نہیں چل سکتا۔ اس پر نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ صدارتی استثنیٰ کے حوالے سے درخواست مل گئی ہے، اور ان کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کو 3 جون تک ملتوی کردیا۔