جاپانی کمپنی ہونڈا نے اپنی گاڑیاں سستی کر دیں

جاپانی کمپنی ہونڈا نے اپنی گاڑیاں سستی کر دیں

جاپانی کمپنی ہونڈا موٹرز نے اپنی مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں 6لاکھ روپے تک کی کمی کردی۔

ہونڈا سٹی ایم ٹی1200سی سی 1 لاکھ پچاس ہزار روپے کی کمی سے44لاکھ99ہزار کی ہوگئی،ہونڈاسٹی سی وی ٹی1200سی سی 1لاکھ40ہزار روپے کمی سے45لاکھ49ہزار کی ہوگئی ،ہونڈا سٹی سی وی ٹی1500سی سی 2لاکھ40ہزار روپے کی کمی کے بعد 51 لاکھ 99 ہزار روپے پر آگئی ہے ۔ کمپنی کی جاری نئی قیمتوں کے مطابق ہونڈا سٹی اے ایس پی،ایم ٹی1500سی سی 2 لاکھ پچاس ہزار روپے کی کمی کے بعد 53لاکھ99ہزار روپے میں ملے گی جبکہ ہونڈا اے ایس پی اور سی وی ٹی1500سی سی 2 لاکھ پچاس ہزار روپے کی کمی سے 55 لاکھ 99ہزار کی ہوگئئ۔

یہ بھی پڑھیں: چنگان موٹرز کا گاڑی ’اوشن ایکس 7‘ کی قیمت میں 4 لاکھ روپے کی کمی کا اعلان

ہونڈا بی آروی سی وی ٹی 3 لاکھ روپے کی کمی سے59 لاکھ 99 ہزار ، ہونڈا ایچ آر وی، وی ٹی آئی 6 لاکھ 50 ہزار کمی سے 69 لاکھ 99 ہزار ، ہونڈا سوک ایم سی وی ٹی 1500 سی سی 5 لاکھ 30 ہزار روپے کی کمی سے 77 لاکھ 99 ہزار اور ہونڈا سوک اور ریئل ایم سی وی ٹی 1500 سی سی، 5 لاکھ 60 ہزار روپے کی کمی کے بعد 80 لاکھ 99 ہزار روپے کی ہوگئی ہے ۔ اسی طرح ہونڈا سوک آر ایس ،ایل ایل ،سی وی ٹی کی قیمت 6 لاکھ روپےکی کمی کے بعد 92لاکھ99ہزار پر آگئی ہے۔

کیا اور سوزوکی موٹرز کی قیمتیں کم کرنے سے انکار:

کیا اور سوزوکی سمیت مختلف آٹومیکرز کی جانب سے قیمتوں میں حالیہ کمی کے اعلان کے بعد صارفین اب ہونڈا اور ٹویوٹا کی قیمتوں میں کمی کرنے کی توقع کر رہے ہیں۔ تاہم جاپانی کار کمپنیوں نے اپنی گاڑیوں کی قیمت میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہونڈا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دیگر گاڑیوں کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے حوالے سے سٹی ویرینٹس کی قیمتوں میں 50 ہزار سے ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک کمی کی تھی۔ اس سے قبل  پاکستان میں ٹویوٹا برانڈ کی گاڑیاں بنانے والی انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی)نے بھی اس کی قیمتوں میں کمی سے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ‘اگلے نوٹس تک فی الحال قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی تاہم اب گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔ آئی ایم سی نے اعلان کیا کہ ہم اپنے موجودہ قیمتوں کو برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔اس سے قبل رواں سال مارچ میں کمپنی نے یارس ورژن کی قیمت میں ایک لاکھ 33 ہزار روپے تک کمی کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *