پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی صدر شہلا رضا نے عہدے سے مستعفی ہو گئیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کے دورا ن انہوں نے استعفےکی تصدیق کرتے ہوئےبتایا کہ27 اپریل 2024 کو ہی صدر پی ایچ ایف کے عہدے سےاستعفیٰ دے دیا تھا۔ استعفیٰ منسٹر آئی پی سی احسن اقبال، رانا مشہود اورپی ایچ ایف کانگریس کو پیش کردیا ہے۔ حکومتی اجلاس میں جو وعدے کیے گئے تھے اس پر عمل نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اجلاس میں جو وعدہ ہوئے وہ پور نہیں ہوئے،جو بات اجلاس میں طے ہوئی اس کو اہمیت نہیں دی گئی، ہم نے اجلاس میں کیمپ ایک کرنےکی بات کو تسلیم کیا تاکہ ٹیم ملائیشیا جاسکے، پی ایچ ایف کے معاملے کے حل کے لیےکمیٹی بنانےکا کہا گیا وہ نہیں بنائی گئی۔
شہلا رضا کا مزید کہنا تھا کہ پی ایچ ایف کے آئین اور قوانین کی دھجیاں اڑا ئی گئیں، اجلاس میں بھی ہم سب نے استعفیٰ دینےکی بات کہی تھی، ہمیں استعفیٰ دینے سے روکا گیا تھا کہ آپ کی باتیں تسلیم کی جائیں گی لیکن یہ بھی محض استعفے روکوانےکیلئے ہی یقین دہانیاں ہیں۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے طارق بگٹی اور رانا مجاہد کو صدر اور سیکریٹری تسلیم کیا گیا ہے دونوں اس وقت پاکستان ہاکی ٹیم کے ساتھ ملائشیا میں ہیں۔