خیبرپختونخوا کابینہ کی صوبائی وزراء پر نوازشات کی بارش

خیبرپختونخوا کابینہ کی صوبائی وزراء پر نوازشات کی بارش

 خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس، صوبائی وزرا ءکی مراعات میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔

 خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس، صوبائی وزرا ءکی مراعات میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ۔ قبائلی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے لئے 50 کروڑ 30 لاکھ روپے کےخفیہ فنڈ منظور کئے گئے ۔ مشیر اطلاعات برائے وزیرا علیٰ خیبرپختونخوا ،بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ نے وزراء کی مراعات اور تنخواہوں کے ترمیمی بل کی منظوری دی ہے۔ بل کی منظوری وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں دی گئی، بل کو اب صوبائی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گی۔ صوبائی کابینہ کے 5ویں اجلاس میں اہم فیصلے کئےگئے ہیں، کے پی کے کابینہ کے ان وزرا ء کو کرائے کی مد میں 2لاکھ روپے دئیے جائیں گے جن کا تعلق پشاور سے نہیں وہ وزرا ء جن کے پاس سرکاری رہائش نہیں ہے یا جن کا تعلق دوسرے اضلاع سے ہو انہیں بھی کرائے کی مد میں رقم دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزرا ءمارکیٹ میں دو لاکھ تک گھر کرائے پر لے سکتے ہیں اور اور اس شرط پر کہ ادائیگی حکومت کرے گی، گھر کے یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی بھی اسی دو لاکھ روپے کی رقم میں شامل ہوگی۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ 2014ء سے لے کر اب تک جن وزراء کے پاس سرکاری رہائش ہوتی تھی۔

ان کی تنخواہ سے 70 ہزار روپے کی کٹوتی ہوتی تھی، وہ وزراء جن کے پاس سرکاری رہائش نہیں تھی ان کی تنخواہ میں 70 ہزار روپے گھر کے کرائے کے لیے دیئے جاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 2024ء میں گھر کے کرایوں میں خاصا اضافہ ہوچکا ہے اور مناسب گھر ڈیڑھ لاکھ تک مل جاتا ہے، وزرا ء کے لیے دو لاکھ روپے کی منظوری کے بعد وہ اپنے لیے پشاور میں مناسب گھر کرائے پر لے سکتے ہیں ۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ نے آئندہ 3 سال کیلئےضم اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے لیے بھی فنڈز کی منظوری دے دی، بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا مزید بتایا تھاکہ قبائلی ضم اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو دی جانے والی رقم خفیہ نہیں، ڈپٹی کمشنرز کو جاری فنڈز بینک کے ذریعے جاری کئے جائیں گے اور اس کا باقاعدہ آڈٹ بھی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ 2021ء سے 2024 تک قبائلی اضلاع اور ایف آر کیلئے 1303 ملین روپے ڈپٹی کمشنرز کے لیے رکھے گئے تھے۔بل کی منظوری وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت ہو نیوالے کابینہ اجلاس میں دی گئی، بل کو اب صوبائی اسمبلی میں منظوری کیلئے فوری پیش کیا جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *