عازمین حج کیلئے’’نسک‘‘ سمارٹ کارڈ متعارف

عازمین  حج کیلئے’’نسک‘‘  سمارٹ کارڈ متعارف

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے رواں سال باقاعدہ عازمین حج کیلئے ”نسک ” سمارٹ کارڈ سہولت متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ۔

عازمین اس سمارٹ کارڈ کے پرنٹ اور ڈیجیٹل ورژن پر دستیاب دیگر فیچرز کے علاوہ اپنی شکایات اور مشاہدات کا اندراج بھی کر سکتے ہیں۔سعودی وزارت کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ مملکت کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق فوزان الربیعہ کے دورہ انڈونیشیا کے دوران متعارف کرایا گیا ”نسک”کارڈ عازمین کی معاونت کے لئے مختلف فیچرز پیش کرتا ہے۔ یہ فیچر عازمین کی نقل و حرکت کو آسان اور باسہولت بناتے ہیں اور ان کو عازمین حج کی گروپنگ سے متعلق معلومات سمیت اہم الرٹ فراہم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب پاکستان کومعاشی طورپرمضبوط دیکھناچاہتاہے، سعودی نائب وزیرسرمایہ کاری

سعودی وزارت حج و عمرہ نے ایکس اور فیس بک پر ایک پوسٹ میں واضح کیا کہ کسی بھی مسلمان کے فریضہ حج کی ادائیگی کے سفر کا آغاز حج ویزہ کے حصول، عازمین سے متعلق ضوابط کی پاسداری اور تمام ضروری خدمات اور سہولیات تک رسائی کو یقینی بنانے سے ہوتا ہے۔ رواں سال سعودی وزارت حج و عمرہ نے عازمین کے لئے سہولتوں میں اضافہ کرنے کی غرض سے سمارٹ کارڈ متعارف کرائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ متوقع

متعلقہ حکام کی معاونت اور تعاون سے تیار کردہ یہ کارڈ صحت کی سہولیات تک رسائی، انتظامیہ کے لئے عازمین کی شناخت کی تصدیق اور انہیں آن لائن معاونت کے حصول کا اہل بنا کر ان کو مناسک حج کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *