پنجاب کی بےساکھی والی حکومت کہتی ہے گندم سکینڈل میں نگراں حکومت ملوث ہے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

پنجاب کی بےساکھی والی حکومت کہتی ہے گندم سکینڈل میں نگراں حکومت ملوث ہے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ پنجاب کی بےساکھی والی حکومت کہتی ہے گندم سکینڈل میں نگراں حکومت ملوث ہے ،نگراں وزیر اعلٰی محسن نقوی تھا، تو محسن نقوی بھی اس سکینڈل میں ملوث تھا ۔

عمر ایوب نے اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ گندم کا ساڑھے تین سو ارب روپے کا سکینڈل ہے، جب ہم نے اس مسئلے کو اسمبلی میں اٹھایا تو حکومت کا ایک بھی فرد اس کے دفع کے لیے موجود نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی بےساکھی والی حکومت کہتی ہے گندم سکینڈل میں نگراں حکومت ملوث ہے، نگراں وزیر اعلٰی محسن نقوی تھا، تو محسن نقوی بھی اس سکینڈل میں ملوث تھا،اس میں فوڈ سیکرٹری اور فوڈ منسٹر بھی ملوث ہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ یہ کیس تو 50 کروڑ روپے سے اوپر کا ہے، اس طرح یہ نیب کا کیس بنتا ہے، نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے حنیف عباسی کو کہا فارم 47 کا پول کھول دیں گے،اس کا مطلب ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے۔

اس طرح تو سابق وزیراعظم کو بھی سامنے لانا چاہئے کیوں کہ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے، حنیف عباسی گندم سکینڈل پر سابق وزیراعظم پر الزام لگا رہے ہیں، یہ سب مل کر پاکستان کو نقصان کو پہنچا رہے ہیں۔ عمر ایوب کا مزید کہنا تھا یہ پیٹرولیم ڈویلمنٹ لیوی کا 100 ارب بھی ڈالیں گے، 870 ارب کا پی ڈی ایل جمع کریں گے لیکن 970 ارب روپے کا پی ڈی ایل ٹارگٹ ریوائز کیا ، ان سب کے خلاف کیسز ہونے چاہییں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *