عید الاضحی 16 جون کوہونے کا امکان

عید الاضحی 16 جون کوہونے کا امکان

ماہرین فلکیات نے عید الاضحی 16 جون کو ہونے کا امکانات ظاہر کر دیے۔

مصر ی نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ایسٹرانومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ کے سربراہ ڈاکٹر طہ رابح نے کہا ہے کہ ذوالقعدہ کے مہینے کے آغاز فلکیاتی لحاظ سے جمعرات 9 مئی کو ہوگااور اس دفعہ ذوالقعدہ کے دن 29 ہوں گے۔     ڈاکٹر طہ رابح نے بتایا کہ ذوالقعدہ کے مہینے کا چاند 8 مئی بدھ کو 29 شوال کو قاہرہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:جاپانی کمپنیوں ہونڈا اور ٹیوٹا کا قیمتوں میں کمی سے انکار

انہوں نے بتایا کہ اس دن نیا ہلال غروب آفتاب کے بعد 31 منٹ تک مکہ میں اور قاہرہ میں 38 منٹ تک موجود رہے گا۔ جبکہ مصر کے باقی گورنریٹس میں نیا ہلال 32 سے 40 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عرب اور اسلامی دارالحکومتوں اور شہروں میں نیا ہلال اس دن غروب آفتاب کے بعد 8 سے 48 منٹ تک رہے گا۔ماہ ذوالحجہ 1445 ہجری کا آغاز فلکیات کے لحاظ سے جمعہ 7 جون 2024 کو ہوگا۔اس طرح یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *