کیا اور سوزوکی سمیت مختلف آٹومیکرز کی جانب سے قیمتوں میں حالیہ کمی کے اعلان کے بعد صارفین اب ہونڈا اور ٹویوٹا کی قیمتوں میں کمی کرنے کی توقع کر رہے ہیں۔
تاہم جاپانی کار کمپنیوں نے اپنی گاڑیوں کی قیمت میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہونڈا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دیگر گاڑیوں کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے حوالے سے سٹی ویرینٹس کی قیمتوں میں 50 ہزار سے ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک کمی کی تھی۔
پاکستان میں ٹویوٹا برانڈ کی گاڑیاں بنانے والی انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے بھی اس کی قیمتوں میں کمی سے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا، ‘اگلے نوٹس تک فی الحال قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ آئی ایم سی نے اعلان کیا کہ ہم اپنے موجودہ قیمتوں کو برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔اس سے قبل رواں سال مارچ میں کمپنی نے یارس ورژن کی قیمت میں ایک لاکھ 33 ہزار روپے تک کمی کا اعلان کیا تھا۔
ہنڈا موٹرسائیکلز کی قیمتیں::
ہنڈاموٹرسائیکلز کے شوقین افراد کیلئے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اٹلس ہنڈا کی موٹرسائیکلز پاکستان کی مقبول ترین بائیکس ہیں، جو نوجوانوں میں خصوصی طور پر بے حد مقبول ہیں۔ ہنڈا کی موٹرسائیکلز سالہا سال سے کسی قابل ذکر تبدیلی کے بغیر ہی پاکستان کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ٹو وہیلرز ہیں۔ اٹلس ہنڈا کی موٹرسائیکلز کی مقبولیت کی وجوہات ان کی بہترین پٹرول ایوریج، مینٹی نینس کا کم خرچ اور بہترین ری سیل سمجھتی جاتی ہیں۔ تاہم اٹلس ہنڈا کی موٹرسائیکلز آج بھی جدید فیچرز سے عاری ہیں اور کم و بیش انہی فیچرز کے ساتھ آ رہی ہیں۔
جن کے ساتھ دہائیوں قبل انہیں متعارف کرایا گیا تھا لیکن وقت کے ساتھ ان کی قیمتوں میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔حالیہ سالوں میں دیگر گاڑیوں کی طرح ہنڈا موٹرسائیکلز کی قیمتیں بھی کئی گنا اوپر گئی ہیں۔ اس وقت ہنڈا سی ڈی 70کی قیمت 1لاکھ 57ہزار 900روپے، ہنڈا سی جی 125کی قیمت 2لاکھ 34ہزار 900روپے، ہنڈا سی جی 125سیلف کی قیمت 2لاکھ 82ہزار 500روپے، ہنڈا سی ٹی 70ڈریم کی قیمت 1لاکھ 68ہزار 900روپے، ہنڈا پرائیڈر کی قیمت 2لاکھ 8ہزار 900روپے اور ہنڈا سی بی 150ایف کی قیمت 4لاکھ 93ہزار900روپے ہے۔