سعودی تجارتی وفد کی سرمایہ کاری کے باہمی تعاون کے لیے پاکستان آمد

سعودی تجارتی وفد کی سرمایہ کاری کے باہمی تعاون کے لیے پاکستان آمد

سعودی تجارتی وفد سرمایہ کاری کے باہمی تعاون کے لیے پاکستان پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیر سرمایہ کاری ابراہیم المبارک کی قیادت میں 50 ارکان پر مشتمل اعلی سطحی تجارتی وفد پاکستان پہنچ گیا۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور وزیرِ پیٹرولیم مصدق ملک نے نورخان ایئربیس پر سعودی معززمہمانوں کا استقبال کیا۔

 

 

 

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی گفتگو

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی وفد کے تین روزہ دورے کا مقصد پاکستان میں کاروبار کے مختلف مواقع پر دونوں ملکوں کے سرمایہ کاروں کے آپس میں ایک دوسرے سے تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے ۔وزارت تجارت نے اپنے سعودی ہم منصبوں کے ساتھ بزنس ٹو بزنس (بی ٹو بی)ملاقاتوں کے لیے متعلقہ شعبوں میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمپنیوں کا انتخاب کیا ہے۔ وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ اعلی پاکستانی کمپنیاں30 سعودی کمپنیوں کے ساتھ مختلف شعبوں میں منسلک ہوں گی۔

 

 

 

انہوں نے کہا کہ بزنس ٹو بزنس(بی ٹو بی)میٹنگز میں زراعت، کان کنی، انسانی وسائل، توانائی، کیمیکلز اور میری ٹائم جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔جام کمال خان نے کہا کہ بی ٹو بی میٹنگز میں موجودہ ریفائنری، آئی ٹی، مذہبی سیاحت، ٹیلی کام، ایوی ایشن، تعمیراتی شعبہ، پانی اور بجلی کی پیداوار جیسے شعبے بھی زیر بحث آئیں گے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ سعودی اور پاکستانی کمپنیاں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں گی جس کا مقصد دونوں ممالک میں ملازمتیں پیدا کرنے اور برآمدی مواقع کو فروغ دینا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی کمپنیاں اپنے کاروبار اور سرمایہ کاری کی تجاویز سعودی کمپنیوں کے ساتھ شیئر کریں گی، توقع ہے کہ بی ٹو بی سیشن کے دوران متعدد کمپنیاں کاروبار اور سرمایہ کاری کے معاہدے کرنے کے قابل ہوں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *