نائلہ کیانی کا بڑا اعزاز ، 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

نائلہ کیانی کا بڑا اعزاز ، 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

پاکستان خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کا ایک اور بڑا اعزاز ، دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو سر کر لی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نائلہ کیانی نے آج صبح نپال کی چوٹی سر کر کے تاریخی سنگ میل حاصل کیا ، پاکستان کی تاریخ میں 8 ہزار میٹر کی 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والی نائلہ کیانی نے اتوار کی صبح تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے 8,485 میٹر بلند دنیا کی 5ویں بلند ترین چوٹی مکالو کامیابی سے سر کی ۔

یہ بھی پڑھیں: اپریل میں زیادہ بارشوں کا 63سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نائلہ نے پاکستانی وقت کے مطابق تقریباً صبح 8:50 بجے چوٹی کو سر کیا۔ یہ شاندار کارنامہ انجام دینے کے بعد نائلہ کیانی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں جنہوں نے ناقابل یقین مشکل ترین پہاڑ کو سر کیا ہے۔ نائلہ کیانی نے اپنے ایک بیان کہا کہ میں پوری قوم کی دعاؤں اور نیک خواہشات شکریہ ادا کرتی ہوں۔ انہوں نے امیجن نیپال سے شیرپا گیلگین ڈائی کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے کامیابی کو ممکن بناتے ہوئے ہر قدم پر ان کی مدد کی۔

نائلہ کیانی کی یہ تازہ ترین کامیابی ان کی غیر معمولی برداشت اور عزم کو ظاہر کرتی ہے۔نائلہ کیانی ایک قابل ذکر پاکستانی خاتون ہیں، جو ایک کوہ پیما کے طور پر اپنی کامیابیوں کے لیے جانی جاتی ہیں۔ انہیں دنیا کی سب سے اونچی چوٹیوں میں سے 11 کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے ، یہ تمام چوٹیاں 8000 میٹر سے بلند ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ انہوں نے یہ کارنامہ 6ماہ سے بھی کم وقت میں حاصل کیا، جس سے وہ دنیا بھر میں صرف 10کوہ پیماؤں میں سے ایک اور واحد پاکستانی ہیں جنہوں نے اتنے قلیل وقت میں 8000 میٹر سے زیادہ متعدد چوٹیوں کو سر کیا ہے۔

ناہلہ کیانی نے کوہ پیمائی کی صلاحیتوں کے علاوہ مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا بھی مظاہرہ کیا ہے ۔ وہ ایک ایرو اسپیس انجینئر ہیں ، جنہوں نے لندن یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے اور ایچ ایس بی سی بینک میں ایسوسی ایٹ نائب صدر کے طور پر نمایاں عہدہ پر فائز ہیں۔وہ دو چھوٹے بچوں کی ماں بھی ہے، اپنی مصروف زندگی کے باوجود نائلہ کیانی دنیا کی چند مشکل ترین چوٹیوں کو سر کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہیں اور مسلسل اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ ھ رہی ہیں۔ نائلہ کیانی ایک رول ماڈل اور کھیلوں کے ذریعے خواتین کی تعلیم اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں معاونت کرنے والی متعدد تنظیموں کے لیے خیر سگالی سفیر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کا نیا صدر کون؟ آصف زرداری اور بلاول بھٹو میں اختلافات

کوہ پیمائی کے لیے ان کی خدمات اور سماجی مقاصد کے لیے ان کی وابستگی کو حکومت پاکستان نے بھی تسلیم کیا ہےاور انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ہے جو ملک کی ایک خاتون کھلاڑی کے لیے اعلیٰ ترین شہری اعزاز ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *