جمہوریہ کیوبا نے چینی شہریوں کے لیےویزا فری پالیسی کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق کیوبا حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس ماہ سے عام پاسپورٹ رکھنے والے چینی شہریوں کے لیے ویزا فری پالیسی اپنائے گی۔ وزیر سیاحت جوان کارلوس گارسیا نے 42ویں کیوبا انٹرنیشنل ٹورازم فیئرکے دوران کیا۔کیوبا کی وزارت سیاحت کے اعداد و شمار کے مطابق، 26 اپریل تک، کیوبا کو اس سال 10 لاکھ سے زیادہ بین الاقوامی سیاح آئے ہیں۔کیوبا کی حکومت کو 2024 میں 3.5 ملین بین الاقوامی سیاحوں کی آمد کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی وفد کی آج پاکستان آمد، 10ارب ڈالر تک کی سرمایہ متوقع
دوسری جانب چین میں غیرملکی سرمایے سے قائم کمپنیوں کے چینی مارکیٹ پر اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کونسل برائے فروغ بین الاقوامی تجارت کی طرف سے کیے گئے سروے میں غیر ملکی سرمایے سے قائم 600 سے زائد غیر ملکی کمپنیوں کی رائے لی گئی۔ سروے میں شامل 70 فیصد سے زائد کمپنیوں نے اگلے پانچ سال کے دوران چینی مارکیٹ کی ترقی کے امکانات کے بارے میں اپنی امید کا اظہارکیا جو گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں تقریبا 3.8 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے۔
نصف سے زیادہ کاروباری اداروں کا کہنا تھا کہ چینی مارکیٹ زیادہ پرکشش ہو گئی ہے، یہ تعداد گزشتہ سہ ماہی میں ریکارڈ کیے گئے اعداد و شمار سے 2.9 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ، نصف سے زائد کمپنیوں نے توقع ظاہر کی کہ چین میں سرمایہ کاری پر اگلے پانچ سالوں کے دوران منافع میں اضافہ ہوگا۔ سروے میں شامل ان کمپنیوں میں سے 60 فیصد کا تعلق یورپ سے ہے۔