یورپی کمپنیوں کی پاکستانی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

یورپی کمپنیوں کی پاکستانی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

ورپی کمپنیوں نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت قائم کردہ نیشنل انکیوبیشنسینٹرز سے نیا کاروبار شروع کرنے والے گریجویٹس نے غیرملکی آئی ٹی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا شروع کردیا ہے ۔ ایک یورپی سافٹ وئیر کمپنی کراچی میں ایک ڈیٹا مرکز قائم کرے گی۔

امریکی ویب پورٹل ʼʼ مائیکرو سافٹ نیٹ ورکʼʼ کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری کونسل کی انتھک کوششوں اور نیشنل انکیوبیشن سینٹرز کی مضبوط رابطہ کاری کی بدولت پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں غیرملکی کمپنیوں کا اعتماد بحال ہواہے۔ جمہوریہ چیک کی سافٹ وئیر کمپنی ICEWARP بھی پاکستان کی سافٹ وئیر کمپنی HEXALYZE کے اشتراک سے کراچی میں ایک ڈیٹا سینٹر کھولے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *