پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ،وزرات خزانہ نے پاسپورٹ کا موجودہ بیک لاگ ختم کرنے کے لیے فنڈز جاری کردیئے۔
ذرائع کے مطابق اس وقت 8 لاکھ سے زیادہ پاسپورٹ کی پرنٹنگ التوا کا شکار ہے، تاہم پاسپورٹ مشینری اور لیمینیشن پیپر کی خریداری مکمل ہوتے ہی یہ بیک لاگ ختم ہوجائے گا۔پرنٹنگ مشینز اور ای پاسپورٹ مشینز کی خریدار ی اور چھپائی میں استعمال ہونے والے لیمینیشن پیپرز کے ٹینڈرز کا انٹرنیشنل اشتہار جاری کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پاسپورٹ اینڈ امیگر یشن حکام کا کہنا ہے کہ یومیہ 20 سے 25 ہزار پاسپورٹ کی پرنٹنگ کی جارہی ہے جبکہ یومیہ بنیادوں پر پاسپورٹ اجرا کی 40 سے 45 ہزار درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔
8 لاکھ سے زیادہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ التوا کا شکار:
دوسری جانب آج وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عوام کی آسانی اور سہولت فراہم کے لیے لاہور اور کراچی دونوں شہروں میں کم از کم ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رہے گا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک پیغام میں کہا کہ لاہور اور کراچی دونوں شہروں میں عوام کی آسانی اور سہولت فراہم کے لیے کم از کم ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رہے گا ، اس سے شہریوں کے لیے کسی بھی وقت پاسپورٹ آفس کی سہولیات تک رسائی آسان اور ممکن ہو گی۔
مزید پڑھیں: ن لیگی حکومت نے ہمیشہ کاشتکاروں کا استحصال کیا، ریاض فتیانہ کا الزام
خیال رہے کہ ملک میں 8 لاکھ سے زیادہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ التوا کا شکار ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ پاسپورٹس کا موجودہ بیک لاگ ختم رکنے کیلئے وزارت خزانہ نے فنڈز جاری کر دیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پرنٹنگ مشینز اور ای پاسپورٹ مشینزکی خریداری کے ٹینڈرز کا انٹرنیشنل اشتہار دے دیا گیا ہے جب کہ چھپائی میں استعمال ہونے والے لیمینیشن پیپرز کے ٹینڈرز کا بھی انٹرنیشنل اشتہار جاری کر دیا گیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ پاسپورٹ مشینری اورلیمینیشن پیپرکی خریداری مکمل ہوتے ہی بیک لاگ ختم ہوجائےگا، اس وقت 8 لاکھ سےزیادہ پاسپورٹ کی پرنٹنگ التوا کا شکارہے۔پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام کے مطابق یومیہ 20 سے 25 ہزار پاسپورٹ کی پرنٹنگ جاری ہے جب کہ روازنہ کی بنیاد پرپاسپورٹ اجرا کی 40 سے45 ہزار درخواستیں آرہی ہیں۔