پاکستان پیپلز پارٹی کا وفاقی حکومت کا حصہ بننے کا فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی کا وفاقی حکومت کا حصہ بننے کا فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی بڑی شاطر نکلی ۔ وفاقی حکومت کا بھی حصہ بننے کا فیصلہ کر لیا ۔ اس طرح پیپلز پارٹی کو وفاق میں 8 وزارتیں ملنے کے چانسز ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے فیڈرل گورنمنٹ کا حصہ بننے کے فیصلے کے ذریعے اسے 8 وزارتیں ملیں گی۔ پیپلز پارٹی کو 2 وزارتیں سندھ، 2 بلوچستان اور باقی 4 وزارتیں پنجاب سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤں کو دی جائیں گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے 2 صوبوں کی گورنر شپ لینے کے بعد وفاقی حکومت کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرمین شپ پی پی پی کی روبینہ خالد کو دینے دئیے جانے کا واضح امکان ہے ۔ پیپلز پارٹی کو پہلے مرحلے میں وفاقی وزارتیں دی جائیں گی جب کہ دوسرے مرحلے میں وزیر مملکت بنائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ پہلے مرحلے میں وفاقی وزارتیں لی جائیں گی۔

دوسرے مرحلے میں وزیر مملکت بنائے جا ئیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی نے فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبر پختونخوا اور سلیم حیدر کو گورنر پنجاب کے عہدوں کیلئے نامزد کیا تھا۔ نجی ٹی وی چینل سے غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیراعظم و سابق سپیکر قومی اسمبلی را جہ پرویز اشرف نے فیصل کریم کنڈی اور سلیم حیدر کو گورنرز نامزد کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیصل کریم کنڈی اور سلیم حیدر دونوں پارٹی کے ورکرز ہیں۔ یاد رہے کہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے دوسری جماعتوں کی حمایت سے وفاق میں حکومت بنانے کے لیے تعاون پر اتفاق کیا تھا۔ اُس وقت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ ہم وفاق میں حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے اور مسلم لیگ ن کے وزارت عظمٰی کے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔بعد ازاں پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے عہدے کیلئے میاں محمد شہباز شریف اور سپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کیلئے سردار ایاز صادق کو ووٹ دیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *