حج سیزن 2024 کے پیش نظر آج سے مکہ مکرمہ میں داخلے کے لئے انٹری پرمٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے ۔ نئے قواعد و ضوابط کا اطلاق آج سے ہو گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی محکمہ امن عامہ نے آج سے حج سیزن کے لئے قوائد و ضوابط پر عمل درآمد کے آغاز کا اعلان کیا ہے اب مکہ مکرمہ میں داخلے کےلیے انٹری پرمٹ لازمی درکار ہوگا۔ورنہ مکہ مکرمہ میں انٹری نہیں ہو گی۔ سعودی محکمہ امن عامہ کے مطابق نئے قواعد و ضوابط کا اطلاق حج کے عمل کو مزید بہتر بنانے اور عازمین حج کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کیا جا رہا ہے۔ ایسے افراد جن کے پاس مکہ مکرمہ سے جاری کیا گیا عمرہ یا حج پرمٹ اور اقامہ ہو گا انہیں اس سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔ ہر سال دنیا بھر سے اور سعودی عرب کے مقامی افراد حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے مکہ مکرمہ کا رُخ کرتے ہیں، اور لاکھوں عازمین حج کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔
اس لئے سعودی محکمہ امن عامہ کے مطابق ملک میں قوائد و ضوابط کا لاگو کرنا ضروری ہوتا ہے ، اس سے عازمین کو بھی سہولتیں میسر آتی ہیں اور وہ حج کے فرائض بھی احسن طریقے سے سرانجام دے سکتے ہیں ۔ ایسے قوائد و ضوابط لوگوں کی سہو لیات کے لئے بنائے جاتے ہیں اور ہر سال عازمین حج کو سہولیات فراہمی کے لئے سعودی متعلقہ ا نتظامیہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کئے جاتے اور قواعد و ضوابط بھی بنائے جاتے ہیں۔سعودی محکمہ امن عامہ کے مطابق حج 2024 کے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کے لیے ایسے کسی بھی شخص کو جس کے پاس متعلقہ ادارے کی جانب سے حج مقامات پر کام کے لیے داخلے کا اجازت نامہ نہیں ہو گا انہیں اور بغیر پرمٹ مکہ جانے والی گاڑیوں کو فوری طور پر واپس بھیجا جائے گا۔