راناثناءاللہ کو پنجاب میں بھی اہم عہدہ ملنے کا امکان

راناثناءاللہ کو پنجاب میں بھی اہم عہدہ ملنے کا امکان

وفاقی مشیرسیاسی امور راناثناءاللہ خان کو پنجاب میں بھی اہم عہدہ دینے پر غور کیا جارہا ہے۔ سابق وزیر اعظم و قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اس معاملے پر فیصلہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو پنجاب حکومت میں بھی اہم ذمہ داری دینے پر غور شروع کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں محمد نوازشریف کوچند پارٹی رہنماؤں کی طرف سے رانا ثناءاللہ کو پنجاب میں بھی ذمہ داریاں سونپنے کی تجویزدی گئی ہے۔ پارٹی قائد میاں محمد نوازشریف معاملے پر مزید مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی نے9مئی کے واقعات کو فالس فلیگ آپریشن قرار دیدیا

یاد رہے رانا ثناءاللہ خان کو وفاقی وزیر کا درجہ بھی حاصل ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ انتخاب کے بعد پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے پارٹی قیادت نے مشاورت مکمل کرلی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ منشااللہ اور ایوب خان گادھی سمیت دیگر بھی صوبائی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *