سابق نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف ) مولانا فضل الرحمان پرطنز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو عبرت ناک شکست ان کے اپنے صوبے میں ہوئی ہے۔
جیتنے والی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )ہے مجھے یہ سمجھ نہیں آرہاکہ مولاناصاحب کا غصہ کس کے خلاف ہے ۔ مولانا صاحب کو نہ دولہے کی جگہ ملی، نہ ہی باراتیوں میں اہم مقام ملا تو تکلیف تو ہو گی، مولانا فضل الرحمان کو سیاسی میلے میں اکثر دولہا نہیں تو کم از کم برا ت میں اہم جگہ ملتی تھی وہ بھی ان سے چھینی گئی ہے تکلیف تو ان کو ہو گی ۔ مولانا صاحب کی نہ دوستی کسی کے ساتھ مستقل ہے نہ ناراضگی ۔
مزید پڑھیں:تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان
نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے سوالات پر سابق نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ بلی اب تھیلے سے باہر آگئی ہے اور مولانا فضل الرحمان نے اپنی ناراضگی کا اظہار کر دیا ہے کہ وہ صدارتی امیدوار تھے اور ان کی جگہ ایک بار پھرآصف علی زرداری کو صدر بنایا گیا ۔ لیکن دونوں جماعتیں مل کر مولانا کو منا لیں گی اور جو اصول ان کو چا ہیے وہ ان کو موصول ہو جائیں گے اور مولانا فضل الرحمان کی ناراضگی بھی کافی حد تک دور ہو جائے گی۔