دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں قوم کو مایوس نہیں کریں گے ،عماد وسیم

دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں قوم کو مایوس نہیں کریں گے ،عماد وسیم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بہترین آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ پوری ٹیم کپتان بابر اعظم کو بھر پورسپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔

دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لئے قومی ٹیم کے پریکٹس اور میڈیا سیشن کے دوران لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم کا کہنا تھا کہ میری ٹی ٹوئنٹی میں واپسی اس لیے ہوئی ہےکہ پاکستان کے لیے بہترکر وں ، اور میر ی پوری کوشش ہے کہ اپنے ملک کیلئے اچھے سے ا چھی کرکٹ کھیلوں ۔ ورلڈ کپ 2025ہمارے لیے بڑا ایونٹ ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی قومی کپتان بابر اعظم کو بھر پورسپورٹ کر رہےہیں، سب کی نظریں ہم پر ہیں، قوم کو مایوس نہیں ہونے دیں گے ۔ اور انشاء اللہ کامیاب ہو کر لوٹیں گے ۔

کوشش ہے ورلڈ کپ میں ٹیم کو جتواؤں،نسیم شاہ
فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا کہ مکمل فٹ ہوں،کوشش ہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025 میں ٹیم کو جتوا نے میں اہم کردار ادا کروں ، انہوں نے کہا کہ فاسٹ بالر محمد عامر کے بارے میں کہا کہ ا ن کے پاس تجربہ ہے، وہ لیگز کھیلتےہیں، تجربہ بہت کام آتا ہے، محمد عامر کی واپسی سےٹیم کو بہت فائدہ ہو گا ، چھکوں کی پریکٹس ہمیشہ کرتا رہتاہوں تاکہ کسی مشکل وقت میں ٹیم بڑی ہٹ بھی لگا سکوں۔

فارم کو برقرار رکھنے کی کوشش کروںگا،سلمان آغا
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لئے قومی ٹیم کے پریکٹس اور میڈیا سیشن کے دوران آل راؤنڈر سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ میری تیاری فارم بہت اچھی ہے، فارم کو برقرار رکھنے کی پوری کوشش کروں گا، ورلڈکپ 2025 کے لیے منتخب کرنا سلیکٹرز کاکام ہے، ابھی فوکس آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز پر ہے، کرکٹ بیک ٹو بیک ہوتی ہے، پچھلی چیزوں کو بھول جانا ہی بہتر ہوتا ہے ۔

ہمارا ٹارگٹ ورلڈ کپ 2025جیتنا ہے ، افتخار احمد
چچا کرکٹ کے نام سے مشہورمڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد کا کہنا تھا کہ ایک میچ میں کچھ نہیں ہوا توکہا گیا میں چھکے نہیں مار رہا، نہ بھارت ٹارگٹ ہے نہ کینیڈا، ہمارا ٹارگٹ ورلڈ کپ 2025جیتنا ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم ایسی ہے جو ورلڈ کپ جیتنے کی بھر پورصلاحیت رکھتی ہے ۔ آل راؤنڈر بیٹر کا مزید کہنا تھا کہ بابراعظم دنیا کا بہتر ین بلے باز ہے، وہ رول کے مطابق بیٹنگ کرتے ہیں، مینجمنٹ جو کہے ہمیں ویسےکھیلنا اور ان کے پلان کے مطابق کھیلنا چاہیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *