پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہا ئی کورٹ اور سپریم کورٹ کے ججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر ایک کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی مدت بھی فکس ہونی چاہیے، لیکن یہاں صورت حال اس کے برعکس ہے یہاں 14، 14 دن کے چیف جسٹس بھی بنے ہیں۔ مسلم لیگی رہنما نے مزید کہا کہ کوئی بھی ادارہ ایسا نہیں، جس کے سربراہ کی مدت فکس نہ ہو۔ حالانکہ ہونا تو یہ چاہیے کہ ہر ادارے کے سربراہ کی مدت فکس ہونی چاہیے۔
مزید پڑھیں:مذاکرات سے متعلق شہریار آفریدی کا بیان بانی چیئرمین کا نہیں تھا،شعیب شاہین
ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں معاملات پر بحث ہور ہی ہے اور سب سے زیادہ عدلیہ اور بار میں یہ بات ہوتی ہے۔انہوں نے ہا ئی کورٹ اور سپریم کورٹ کے ججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر ایک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔