حکومت 19ہزار حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کرنے پر مصر

حکومت 19ہزار حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کرنے پر مصر

ساڑھے پانچ ہزار درخواست گزار حج پر بھجوانے کی بجائے حکومت ساڑھے 19 ہزار کوٹہ واپسی پر مصر ہے، 19ہزار 5سو خالی رہ جانے والا کوٹہ سعودی عرب کو واپس کیا جارہا ہے ۔

سیکرٹری مذہبی امور نےتصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ سکیم کے تحت بھی کم درخواستیں موصول ہونے پر مزید کوٹہ واپس کیا جا سکتا ہے۔وزارت مذہبی امور نے ناکام درخواست گزاروں کے باربار مطالبہ کرنے پر توجہ نہیں دی، درخواست گزاروں نےمطالبہ کیا کہ حکومت حج کوٹہ واپس کرنے کی بجائے ہمیں حج پر بھجوائے۔

 

دوسری جانب سرکاری اسکیم کے تحت ساڑھے 19 ہزار سے زائد حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کرنے کا اعلان کیا گیا ہے،سرکاری حج اسکیم کے تحت ہی درخواست دینے والے 5ہزار 633 پاکستانیوں کو حج پر نہیں بھجوایا جائے گا۔ ریگولر حج سکیم کے تحت 5ہزار 6سو33 درخواست دہندہ حج سے محروم رہ جائیں گے،رواں برس کے لئے حج قرعہ اندازی میں 5ہزار 633 درخواست دہندہ ناکام قرار پائے تھے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سرکاری ریگولر اسکیم کے عازمین حج کو ایڈجسٹ کرنے کی بجائے رقم واپس کر دی گئی۔سرکاری اسپانسر شپ حج سکیم میں 25 ہزار کے کوٹے پر صرف 4ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔ سپانسرشپ اسکیم میں توقع سے کم ڈالر موصول ہوئے۔حکومت ریگولر اسکیم کے تحت 5 ہزار 600 عازمین حج کے لیے ڈالر دینے پر تیار نہیں۔ ریگولر حج سکیم میں 69 ہزار 438 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ ریگولر کوٹہ کے قرعہ اندازی میں 63 ہزار 805 خوش نصیب عازمین حج منتخب ہوئے تھے۔ قرعہ اندازی میں رہ جانے والے 5633 درخواست گزاروں کو دس لاکھ 65 ہزار اور دس لاکھ 75ہزار روپے واپس کئے گئے۔آئندہ حج کے ناکام درخواست گزاروں کو مجموعی طور پر 6 ارب روپے واپس کئے گئے۔

سیکرٹری وزارت مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمان نے کہا کہ کابینہ نے نومبرمیں حج پالیسی 2024 میں منظور کی، حج کوٹہ ایک لاکھ 89 ہزار 210 افراد کا ہے۔ڈاکٹر عطا الرحمان کا کہنا تھا کہ حج کوٹہ سرکاری اور نجی شعبہ کو دیا جاتا ہے، اس سال سرکاری کوٹہ کم ہونے کی وجہ معیشت اور زرمبادلہ کے مسائل ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ سرکاری کوٹہ سے کم لوگ جائیں گے، کوشش کریں گے حج کے بعد کچھ رقم حاجیوں کو واپس کردیں۔سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ کوشش ہے آئندہ سال یہ مسئلہ حل ہو ہمارا کوٹہ پورا ملے، اگر یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو سرکار اس کوٹے سے محروم بھی ہوسکتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *