صادق خان مسلسل تیسری بار مئیر لندن منتخب

صادق خان مسلسل تیسری بار مئیر لندن منتخب

لیبرپارٹی کے پاکستانی نژاد برطانوی امیدوار صادق خان مسلسل تیسری بار لندن کے مئیر منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں مئیر کے انتخاب کیلئے لیبر پارٹی کے صادق خان اور کنزرویٹو پارٹی کے سوزن ہال کے درمیان کڑا مقابلہ تھا۔ تاہم صادق خان نے تیسری بار مئیر لندن کا انتخاب جیت کر ہیٹ ٹرک مکمل کر لی ہے۔ صادق خان پہلی مرتبہ 2016 میں مئیر لندن منتخب ہوئے تھے۔ 2016 میں صادق خان نےکنزرویٹیو امیدوار اور سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ کو شکست دی تھی۔ میئر لندن بننے سے پہلے صادق خان نے 2005 سے 2016 تک رکن پارلیمنٹ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ 53 سالہ صادق خان لندن کے علاقے ٹوٹنگ میں پیدا ہوئے، انہوں نے یونیورسٹی آف لندن سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ صادق خان نے سیاست کا آغاز ونز ورتھ کونسل کا کونسلر بن کرکیا۔ بطور میئر لندن صادق خان نے ہوپر کی منفرد اسکیم متعارف کرائی، ہوپر اسکیم کے تحت ایک گھنٹے تک مسافر جتنی چاہیں بس اور ٹرام تبدیل کرسکتے ہیں۔ صادق خان نے لندن کی فضا کو بہتر بنانے کے لیے الٹرلوایمیشن زون کی متنازع اسکیم بھی متعارف کرائی۔

 

مزید پڑھیں: فیصل کریم کُنڈی نے گورنر خیبرپختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

صادق خان غزہ میں فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف آواز اٹھانے والوں میں شامل تھے۔ حالیہ الیکشن میں صادق خان نے فری اسکول میلز اور کرائے منجمند کرنے کے وعدے کیے۔ صادق خان نے پولیس افسران کی تعداد بڑھانے اور مزید کونسل گھر بنانےکے وعدے بھی کیے۔ 1970 میں لندن میں پیدا ہونے والے صادق خان کے والدین پاکستان سے ہجرت کر کے برطانیہ آئے تھے۔ ان کے والد ایک بس ڈرائیور تھے۔ ان کے اجداد تقسیم ہند کے دوران میں بھارت سے پاکستان منتقل ہوئے پھر لندن چلے گئے اور وہاں قیام پذیر ہوئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *