سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فوسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 6 دہشتگردوں کو ہلاک کرکے ٹھکانے پر تباہ کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 3 اور 4 مئی کی درمیانی شب کو دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔جس کے نتیجے میںچب دہشتگرد ہلاک ہوئے۔مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں: پاک فوج نے باکسر عامر خان کو کیپٹن کے اعزازی رینکس لگا دیے

 

انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر

کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نےانتہائی مطلوب خطرناک 11دہشتگردوں کے سروں کی قیمت 1 کروڑ 31 لاکھ مقرر کردی۔محکمہ انسداد دہشتگردی خیبرپختونخوا نے سال 2024 کے مطلوب دہشتگردوں کی فہرست تیار کرلی۔ا نتہائی مطلوب دہشتگردوں میں رواں سال 11 دہشتگردوں کے نام اور تصاویر شامل کئے گئے ہیں۔ مطلوب دہشتگردوں کی فہرست میں لکی مروت سے 5،بنوں سے 4،شانگلہ سے 1اور سین تنگہ جانی خیل سے 1انتہائی مطلوب دہشتگرد کی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔مطلوب افراد کی فہرست میں شامل لکی مروت کے دہشتگرد حبیب اللہ عرف سیف اللہ کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔جبکہ بنوں سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد محمد جمیل کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے، لکی مروت کے محمد گل عرف ساکی کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے اور بنوں سے تعلق رکھنے والے رابد اللہ عرف چگ کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپےمقررکی گئی ۔سی ٹی ڈی نے گزشتہ سال مطلوب دہشتگردوں کی 3 فہرستیں جاری کی تھیں ،جس میں 294 مطلوب دہشتگردوں کے سروں کی قیمتیں مقرر کی گئی تھیں۔ خیبرپختونخوا سی ٹی ڈی نے اب تک 305 مطلوب دہشتگردوں کےسروں کی قیمت مقرر کی ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق حالیہ حملوں میں ملوث دہشتگردوں کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *