محکمہ موسمیات نے آج رات بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پشنگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوااور شمال مشرقی بلوچستان میں آج رات سے بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان،کشمیر، بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں اکثر مقامات پر مطلع ابر آلود رہے گا۔ تاہم چند علاقوں میں تیز آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں بھی جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک/مطلع جزوی ابرآلود جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہا۔
تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اورشمالی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش:خیبرپختونخوا: مالم جبہ 09، کالام 07، دروش 05، چترال، پاراچنار04، میرکھانی 03، دیر (بالائی 03، زیریں 02)، پٹن 02، بالاکوٹ، سیدو شریف 01، کشمیر: راولاکوٹ 03، گلگت بلتستان: بگروٹ 02، استور 01، بلوچستان: بارکھان میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: شہید بینظیر آباد 42، جیکب آباد 41، بہاولنگر، چھور، دادو، قصور، لسبیلہ، مٹھی، موہنجوداڑو اور ٹنڈو جام میں 40ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔
اپریل میں زیادہ بارشوں کا 63سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی سمری کے مطابق ملک میں 1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی سمری میں ملک بھر کے 25 موسمیاتی اسٹیشنز سے جمع کردہ تفصیلی ڈیٹا شامل ہے. اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ اپریل 2024 میں 17 نئے موسمی ریکارڈ قائم ہوئے، ان میں ایک دن میں سب سے زیادہ بارش اور سب سے کم درجہ حرارت شامل ہے اپریل 2024 میں اوسط سے 164 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی اور 1961 کے بعد اپریل کے مہینے میں سب سے زیادہ بارشیں ہونے کا نیا ریکارڈ بھی قائم ہوا جبکہ کچھ علاقوں میں ریکارڈ توڑ بارشیں بھی ہوئیں اس سے قبل 1983 میں 55.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی تھیں۔