کرپشن کی وجہ سے قرضے لینے پر مجبور ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

کرپشن کی وجہ سے قرضے لینے پر مجبور ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

ہمارے سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن، فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے جس کی وجہ سے ہم قرض لینے پر مجبور ہیں، وزیراعظم شہباز شریف۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے ایف بی آر افسران کے اعزاز میں دی گئی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاتارڑ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی،وفاقی وزیر مواصلات علیم خان،مشیر برائے وزیر اعظم رانا مشہود احمد خان،چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

 

مزید پڑھیں: گندم درآمدی اسکینڈل: وزیراعظم نے شفاف تحقیقات کا حکم دیدیا

 

وزیراعظم نے کہا کہ فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا،پاکستان کو آج مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے،جزا اور سزا کے عمل سے ہی قومیں عظیم بنتی ہیں،بہترکارکردگی دیکھانے والے افسران کو سراہا جائے گا،ہمیں محصولات بڑھانے کیلئے اپنے ریونیو میں اضافہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آج میرے لیے یہ خوشی کا موقع ہے کہ پاکستان کے ایک اہم ادارے ایف بی آر کے مایہ ناز افسران کے درمیان موجود ہوں جنہوں نے پاکستان کیلئے انتہائی ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دیئے اور اپنے فرض کی ادائیگی کی، مجھے نہیں بلکہ پوری قوم کو ان پر فخر ہے اور یہ ایماندار افسران ایک شاندار مثال کی حیثیت رکھتے ہیں ۔

 

مزید پڑھیں: گندم اسکینڈل، نواز شریف نے وزیراعظم کو طلب کر لیا

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آج مختلف چیلنجز کا سامنا ہے ان میں محصولات کی ریکوری سب سے بڑا چیلنج ہے، ہمیں محصولات بڑھا کر اپنے ریونیو میں اضافہ کرنا ہے، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ہم خلوص اور میرٹ کو مد نظر رکھ کر سیاہ اور سفید کو الگ کریں گے۔محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے ذمہ واجب الاداقرض بہت بڑا چیلنج ہے اس قرض کے حوالے سے ساری قوم واقف ہے، ہمارے سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گناکرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے جس کی وجہ سے ہم قرض لینے پر مجبور ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اقوام عالم میں ہماری وہ حیثیت نہیں جو ہونی چاہئے تھی۔انہوں نے کہا کہ 25کروڑ عوام یہ دیکھ لے یہاں وہ مایہ ناز سپوت بیٹھے ہیں جنہوں نے دن رات محنت کرکے پاکستان کی خدمت کی اور اپنے فرائض کو انتہائی ایمانداری سے انجام دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *