چنگان موٹرز کا گاڑی ’اوشن ایکس 7‘ کی قیمت میں 4 لاکھ روپے کی کمی کا اعلان

چنگان موٹرز کا گاڑی ’اوشن ایکس 7‘ کی قیمت میں 4 لاکھ روپے کی کمی کا اعلان

گزشتہ کچھ عرصے میں گاڑیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں کی فروخت شدید متاثر ہوئی جس کے بعد اب کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا سلسلہ چل نکلا ہے۔

اب چنگان موٹرز نے بھی اپنی گاڑی ’ اوشن ایکس 7‘ کی قیمت میں 4 لاکھ روپے کی بڑی کمی کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق کمپنی کی طرف سے اوشن ایکس 7کمفرٹ کی قیمت میں اڑھائی لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے، جس سے اس گاڑی کی قیمت 82لاکھ 99ہزار روپے سے کم ہو کر 79لاکھ 99ہزار روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح ’اوشن ایکس 7فیوچر سینس‘کی قیمت میں 4لاکھ روپے کمی کی گئی ہے۔ گاڑی کے اس ماڈل کی قیمت 89لاکھ 49ہزار روپے تھی جو اس کمی کے بعد 85لاکھ 49ہزار روپے ہو گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق 4 مئی سے 15جون 2024ء تک ہو گا۔

 

مزید پڑھیں: گاڑیوں کی فروخت میں کمی کے بعد آٹو کمپنیاں قیمتوں میں کمی کرنے پر مجبور

 

اس سے قبل لکی موٹرز نے کیا سٹونک کی قیمت میں اچانک15لاکھ 13ہزار روپے کی کمی کا اعلان کیا تھاجبکہ کچھ دن قبل پیوگیوٹ 2008کی قیمت میں بھی ساڑھے 4لاکھ روپے تک کمی دیکھنے میں آئی تھی۔ جبکہ گزشتہ ماہ ہونڈا کارز نےبھی اپنی دو سٹی کاروں کی قیمتوں میں 140,000 روپے تک کی کمی کا اعلان کیا تھا ۔ ہنڈا سٹی ایم ٹی کی قیمت میں 50 ہزار روپے کم کر کے 46 لاکھ 49 ہزار روپے کر دی گئی، ہنڈا سٹی سی وی ٹی کی قیمت میں 1 لاکھ 40 ہزار کی کمی سے اس کی نئی قیمت 46 لاکھ 89 ہزار ہو گئی۔اسی طرح انڈس موٹرز کو بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتو ںمیں کمی کر نی پڑی تھی،انڈس موٹرز نے ٹویوٹا یارس کے مختلف نوعیت کی اقسام کی قیمتوں میں کمی کی، ٹویوٹا یارس 1.3 ایم ٹی کی قیمت 43 لاکھ 99000 سے کم کر کے 43 لاکھ 26000 کر دی گئی، ٹویوٹا یارس 1.3 سی وی ٹی قیمت 46 لاکھ 59000 سے کم کر کے 45 لاکھ 86000 کر دی گئی۔ٹویوٹا یارس تمام اقسام میں 73 ہزار روپے کی کمی کی گئی ، ٹویوٹا یارس 1.3 سی وی ٹی ہائی 48 لاکھ 99000 سے کم کر کے 47 لاکھ 66000 کر دی، ٹویوٹا یارس 1.3 سی وی ٹی میں 1 لاکھ 33 ہزار روپے کی کمی کی گئی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *