پنجاب کے عوام کیلئے ایک اور خوشخبری، وزیراعلیٰ پنجاب نے فری میڈیسن ڈیلیوری پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر کے لئے فری میڈیسن ڈیلیوری پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف شادمان کچی آبادی سروسز کوارٹرز کی تنگ گلیوں سے گزر کر دل کی مریضہ رسولاں بی بی کے گھر پہنچیں۔ وزیرا علیٰ مریم نواز شریف کو دیکھ کر رسولاں بی بی خوشی سے جذباتی ہوگئیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے مریضہ کے ساتھ پلنگ پر بیٹھ گئیں،حال چال پوچھا اور ان کی صحت یابی کی دعائیں۔ رسولاں بی بی خوشی سے نہال ہوکر کہا کہ میری بیٹی میرے لیے دوائیاں لیکر خود آئیگی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف شادمان کچی آبادی میں دل کے مریض منور ملک کے گھر بھی گئیں اور ٹی سی ایس رائیڈر کے ساتھ منور ملک کو ادویات پیش کیں۔
مزید پڑھیں: نواز شریف وز یراعظم کیوں نہیں بنے؟ محمد زبیر کا بڑا بیان
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منور ملک سے بات چیت کی اورصحت کے بارے میں دریافت کیا۔منور ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز شریف کا شکریہ،اب ہمیں ہسپتالوں میں دھکے نہیں کھانے پڑیں گے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں سہولت مرکز کا بھی افتتاح کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹی بی اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی رجسٹریشن کے عمل کا دوبارہ باقاعدہ آغاز کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ادویات کا معیار چیک کرنے کے لئے قائم ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کا بھی معائنہ کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کرومیٹو گرافی، ڈرگ ریلیز لیب، ڈرگ سیمپل ریسونگ ایریا اور ہیپاٹائٹس ریفرنس کم پبلک ہیلتھ لیب کا دورہ کیا۔ میڈیسن ہوم ڈلیوری پروگرام پر بریفنگ دی گئی اور ادویات کی پیکنگ سے لیکر ڈلیوری تک کے عمل سے آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایف ایم صحت زندگی کا بھی دورہ کیا اورایف ایم صحت زندگی کو پوڈ کاسٹ ریکارڈ کروایا۔