9مئی والوں سے اب مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

9مئی والوں سے اب مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

پہلے فوج میں بغاوت کروانے کی کوشش کی اور اب مذاکرات کا کہہ رہے ہیں، خواجہ آصف کی تحریک انصاف پر شدید تنقید۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریک انصاف کے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات کے بیانات پر کہا ہے کہ پہلے فوج میں بغاوت کروانے کی کوشش کی گئی اوراب کہہ رہے ہیں مذاکرات کریں گے۔ وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اندرون خانہ جو بغاوت ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9مئی کا واقعہ تاریخی تھا۔ پہلی بار ایک سیاسی جماعت نے عدم اعتماد پر کور کمانڈر ہائوس پر حملہ کیا۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پہلی بار ایک سیاسی جماعت نے جی ایچ کیو، میانوالی ایئر فیلڈ پر حملہ کیا، حملے کی شہادتیں ویڈیو کی صورت میں سامنے آئیں۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ وہ ایسا دن تھا جس میں ایک ریڈ لائن کراس کی گئی، نظریاتی اور سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن اس جماعت نے یہ منصوبہ پہلے بنایا، پاکستان کی سالمیت کے خلاف بہت بڑی سازش کی گئی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ کل انہوں نے 3 رکنی کمیٹی بنائی اور کہا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کریں گے، ان کو اب پتا چلا کہ سیاست میں مذاکرات ہونےچاہئیں، ہمیں تو پہلےکا پتا ہے، اب پارٹی ان لوگوں نے وکلا کے حوالے کردی، اب مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔

 

مزید پڑھیں: کراچی: پی ٹی آئی کو ایک بار پھر جلسے کی اجازت نہ مل سکی

 

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جو زبان مولانا کے خلاف استعمال کی سب کو پتا ہے، اتنا تضاد کسی جماعت میں نہیں، 9 مئی سے متعلق قومی اسمبلی اجلاس بھی بلایا جائے گا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ کارکنان کو لاوارث کردیا گیا، ان سےقربانیاں تو مانگی گئیں، کوئی ایک ورکر بتادیں کہ جس کے پاس ان کے لیڈران گئے ہوں، آپ پچھلے 9 مئی سے آج کے 9 مئی تک ان کا حال دیکھ لیں۔

مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم سے مذاکرات نہیں کریں گے، چئیرمین پی ٹی آئی

واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ احتجاج سے متعلق ہماری بات چیت چل رہی ہیں، ایم کیو ایم پاکستان، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے علاوہ سب سے بات چیت کریں گے، اس کے علاوہ ہماری کسی سے مذاکرات سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، ہمارے کسی کے ساتھ کوئی بیک ڈور رابطے نہیں اگر ہوئے تو سب کو بتائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *