آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری ، بھارت سے پوزیشن چھن گئی

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری ، بھارت سے پوزیشن چھن گئی

آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا نے بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق  اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلوی ٹیم دنیا کی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم بن گئی ہے جبکہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں بھارت بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے۔گزشتہ سال اوول میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کی بھارت کے خلاف 209 رنز کی شاندار جیت نے انہیں درجہ بندی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے میں مدد کی۔

بھارت 120 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ انگلینڈ 105 پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان ٹیم اس وقت چھٹی پوزیشن پر موجود ہے۔ آئی سی سی کی پریس ریلیز کے مطابق رینکنگ اپ ڈیٹ میں ٹیموں کی مئی 2021 ء کے بعد کی کارکردگی کو مدنظر رکھا جاتا ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *