گندم درآمدی اسکینڈل: وزیراعظم نے شفاف تحقیقات کا حکم دیدیا

گندم درآمدی اسکینڈل: وزیراعظم نے شفاف تحقیقات کا حکم دیدیا

وزیراعظم شہباز شریف نے گندم کی نگران حکومت میں گندم کی درآمد کے معاملے کی جامع اور شفاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گندم درآمد سکینڈل کی انکوائری کمیٹی کے سربراہ سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے گندم کی درآمد کے تمام پہلوؤں کا مکمل جائزہ لینے اور شفافیت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے اسکینڈل میں ملوث ذمہ دار وں کی نشاندہی کرنے اور ان کا احتساب کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ معاملے پر کسی بھی قسم کی نرمی نہ برتی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں: گندم اسکینڈل، نواز شریف نے وزیراعظم کو طلب کر لیا

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نے دستیاب ریکارڈ اور دستاویزات کا جائزہ لیں اور نتائج پر مبنی مرتب کرنے اور پیر پیر تک سیکرٹری کابینہ کو جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پنجاب کے کسان مجبور:

دوسری جانب گندم کی خریداری میں تاخیر نے پنجاب بھر بالخصوص راجن پور میں مقامی کاشتکاروں کی حالت زار میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ گندم کی کاشت کے لیے مہنگی کھادوں میں سرمایہ کاری کرنے والے کسانوں کا اب کہنا ہے کہ خریداری میں تاخیر کی وجہ سے وہ اپنی پیداوار حکومت کو فروخت کرنے سے قاصر ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فصلوں کے کھلے آسمان تلے بارشوں کی زد میں آنے کی وجہ سے کسان انتہائی کم قیمت پر گندم فروخت کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں جس سے ان کے مالی بوجھ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ راجن پور کے کسانوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت اس سال گندم خریدنے میں ناکام رہی تو کسان اگلے سال گندم کی کاشت نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں گندم درآمدات اسکینڈل، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی

پنجاب حکومت کسانوں سے گندم کی خریداری کی پالیسی کے حوالے سے کوئی حتمی طریقہ کار وضع کرنے میں ناکام رہی ہے، گندم کی بھرپور فصل کے باوجود پنجاب بھر کے کسان اور کاشتکار، جنوبی اضلاع سے لے کر وسطی تحصیلوں اور شمالی پنجاب کے علاقوں تک، گندم خریداری پالیسی کے بارے میں فکرمند ہیں۔ پنجاب حکومت نے 100 کلو گرام گندم کی قیمت 3900 روپے مقرر کی تھی لیکن کاشتکاروں کو باردانے (باردانہ) نہیں ملے اور نہ ہی حکومت نے گندم کی خریداری شروع کی ہے۔ گزشتہ چند ہفتوں سے کسان اپنی محنت سے کمائی گئی گندم کی فصل مارکیٹ میں کم قیمت پر فروخت کر رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *