ملک میں سونے کی فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 1600روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2لاکھ 38 ہزار روپے پر آگیا ہے، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 1257 روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے قیمت 2 لاکھ 4 ہزار 47 روپے پر آگئی ہے ۔ دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4 ڈالر اضافے کے بعد 2302 ڈالر فی اونس ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 14 سو روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 39 ہزار600 روپے کا ہو گیا تھا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت کم ہو کر 2 لاکھ 5 ہزار 418 روپے آگئی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: پی ٹی آئی کو ایک بار پھر جلسے کی اجازت نہ مل سکی
اس سے قبل جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد سونا فی تولہ قیمت 2 لاکھ 41 ہزار روپے پرفروخت ہو رہا تھا۔