کراچی: پی ٹی آئی کو ایک بار پھر جلسے کی اجازت نہ مل سکی

کراچی: پی ٹی آئی کو ایک بار پھر جلسے کی اجازت نہ مل سکی

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کی امیدوں پر ایک بار پھر پانی پھر گیا ، کراچی میں جلسےکی اجازت نہ ملی ۔

تحریک انصاف نے 5 مئی کو باغ جناح میں جلسے کی درخواست دی رکھی تھی جسے ڈی سی ایسٹ نے ایک بارپھر مسترد کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے ’’تحریک تحفظ آئین پاکستان ‘‘کے تحت جلسہ منعقد کیا جانا تھا۔ ڈی سی کے انکار کے بعد پی ٹی آئی نے جلسے کیلئے نئی تاریخ پر غور شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، سابق وزیراعظم انوار الحق

اس حوالے سے تحریک انصاف سندھ کےسیکرٹری اطلاعات علی بلوچ کا کہنا ہے کہ ہمیں عدالت سے پوری امید ہے ، پی ٹی آئی کی درخواست پر 6 مئی کو سماعت ہو نی ہے ، ہم عدالتی فیصلے کی روشنی میں 6 مئی کو جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان کریں گے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *