میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، سابق وزیراعظم انوار الحق

میں نے فارم 47 کی بات کی  تو ن لیگ منہ چھپانے کی جگہ نہیں  ملے گی، سابق وزیراعظم انوار الحق

گندم معاملے پر سابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی میں شدید گرما گرمی ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کے درمیان گندم اسکینڈل پر شدید بحث ہو گئی ، سابق وزیراعظم نے لیگی رہنما کہاکہ گندم معاملے پر آپ نے ہم پر انگلی اٹھائی ہے کیا اریسٹ کروانے آئے ہیں ؟جس کے جواب میں حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ میں قسم کھاتا ہوں آپ چور ہو اور گندم اسکینڈل میں پیسےکھائےہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ انوار الحق نے کہا کہ میں نے اگر فارم 47 پر زبان کھول دی تو ن لیگ کو منہ چھپانے کی بھی جگہ نہیں ملے گی ۔ اس واقعے سے متعلق سابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ گزشتہ رات مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی سے گلہ کیا کہ انہوں نے ایک ٹی وی شو میں گندم خریداری نہ ہونے کی ذمے داری نگران حکومت پر ڈالی جس میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب رند کی ملاقات

انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی پارلیمان میں میرے ساتھی ہیں ان سے میری آج بھی بات ہوئی ہے ۔ سابق وزیر اعظم کہتے ہیں کہ حنیف عباسی کے ساتھ تلخ کلامی کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔ دوسری جانب حنیف عباسی نے کہا کہ میں نے پروگرام میں جو بھی گفتگو کی وہ بالکل درست تھی۔ جواب میں انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ فارم 47 پر بات کی تو آپ اور ن لیگ کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملےگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *