تحریک انصاف کی رہنما سیمابیہ طاہر نے نارتھ پنجاب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔
تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے سیمابیہ طاہر کے پارٹی چھوڑنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی خاتون رہنما سیمابیہ طاہر نے نارتھ پنجاب کے عہدے سےاستعفی دیدیا ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر حماد اظہر کا جاری کردہ پیغام میں کا کہنا تھا کہ سیمابیہ طاہر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفی دیا ہے
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پی کے مرکزی سیکرٹریٹ کو تالے لگ گئے
حماد اظہر کا کہنا ہے کہ سابق چئیرمین پی ٹی آئی کی ہدایات پرسابق صوبائی وزیر ملک تیمور مسعود کو سیمابیہ طاہر کی جگہ تحریک انصاف نارتھ پنجاب کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔