کراچی میں منافع خوروں نے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں فی کلو 20روپے اضافہ کر دیا ۔ شہر قائد میں منافع خوروں کا راج برقرار ہے۔
ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ برائلرمرغی کا گوشت 20روپے مہنگا ہونے سے صافی گوشت کی قیمت 720روپے کلو تک جا پہنچی ہے جب کہ زندہ برائلر مرغی480 روپے فی کلو ہو گئی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 18 اپریل کے بعد سے ہی مرغی کے سرکاری نرخ نامےجاری نہیں کئے گئے جس کے نتیجے میں شہری مہنگی مرغی خریدنے پر مجبور ہیں۔
مزید پڑھیں: سوزوکی آلٹو کی قیمتیں سامنے آگئیں
سندھ بلوچستان پولٹری ایسوسی ایشن ساؤتھ زون کے صدر ملک ظریف کا کہنا تھاکہ مرغی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سویابین کے حصول کے مسائل ہیں۔ دوسری جانب ہوشربا قیمتوں سے پریشان شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا عالم یہ ہے کہ مہینے میں ایک بار ہی مرغی کا گوشت کھا سکتے ہیں ۔ دوسری بار نہیں کھا سکتے۔