پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تین جماعتوں کے علاوہ سب سے بات چیت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ تین رکنی کمیٹی ڈیل کے لیے نہیں بات چیت کے لیے بنائی ہے۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں بانی پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بات چیت مخالفین سے ہوتی ہے، دوستوں سے نہیں اور ڈیل وہ کرتا ہے جسے ملک سے باہر جانا ہو یا پھر جیل اور سزا سے بچنا ہو۔ جیسے آصف علی زرداری اور میاں نوازشریف گئے، ڈیل جیل سے بچنے کے لیے کی جاتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم 18ماہ سے کہہ رہے ہیں کہ بات چیت کے لیے تیار ہیں کیو ں کہ سیاست میں بات چیت ہوتی ہے اور ہم تین جماعتوں کے سواسب سے بات کے لئے تیار ہیں۔
کمیٹی بات چیت کیلئے بنائی ہے ڈیل کیلئے نہیں ، سابق وزیر اعظم
بات چیت کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک بار پھر واضح کیا کہ انہوں نے کمیٹی کو صرف بات چیت کا اختیار دیا ہے اور اس میں کسی قسم کی ڈیل کا کوئی تعلق نہیں ہوگا ، انہوں نے کہا کہ جیل سے باہر آنے کی میری کوئی خواہش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ مجھ پر توشہ خانہ کا چوتھا کیس بنا یا جار ہا ہے ، انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین نے جو بھی مقدمات بنوانے ہیں وہ ایک ہی بار بنوا لیں مگر میں اپنے مؤقف سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا۔
انتخابات میں ہمارا انتخابی نشان چھیناگیا، بانی پی ٹی آئی
انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا انتخابی نشان چھینا، عام انتخابات 2024میںپاکستان تحریک انصاف کو لیول پلئینگ فیلڈ فراہم نہیں کی گئی، 9 مئی واقعات کی آڑ میں ہمارے بنیادی انسانی حقوق پامال کئے گئے۔ سابق وزیراعظم عمران خان و بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل سے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جو قومیں ظلم کے خلاف کھڑی نہیں ہوتیں وہ ہمیشہ غلام رہتی ہیں۔ قوم کو ظلم کے خلاف کھڑ ہونا ہو گا ۔ اسی میںہم سب کی بھلائی ہے ۔